Telangana govt gives Rs 1 cr to Sania Mirza for US Open win
تلنگانہ حکومت نے آج ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو حال ہی میں یو ایس اوپن ڈبلز خطاب میں ان کی جیت کے لئے اعزاز دیا اور انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ۔ تلنگانہ کی برانڈ امبیسڈر ثانیہ نے یہاں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اس کے خطاب جیتنے کی تعریف کی اور انہیں آئندہ چائنا اوپن اور جاپان اوپن میں جیت درج کرنے کے لئے نیک تمنائیں وابستہ کی۔ واضح رہے کہ ثانیہ کو یو ایس اوپن گرینڈ سلیم سے پہلے ایک کروڑ روپے دیے گئے تھے جس میں وہ کامیاب رہی ۔ اور آج انہیں ریاستی حوکمت کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ثانیہ تلنگانہ کی برانڈ امبیسڈر بھی ہیں۔ ملک کی ٹاپ ٹینس کھلاڑی ثانیہ نے برازیل کے برونوسوریس کے ساتھ یہ خطاب جیتا تھا ۔ ثانیہ کا یہ تیسرا مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلیم خطاب تھا ۔ اس سے پہلے ثانیہ نے اپنے ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ سال2009میں آسٹریلین اوپن اور سال2012میں فرانسیسی اوپن کا خطاب جیتا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں