عمران خان کے خلاف کیس درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

عمران خان کے خلاف کیس درج

اسلام آباد
پی ٹی آئی
اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے خلاف اپنے گرفتا ر شدہ پارٹی کارکنوں کی رہائی کے لئے پولیس کو مجبور کرنے پر دفعہ144کی خلاف ورزی کا ایک کیس درج کیا گیا ۔ حکام نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے ترجمان نعیم احمد نے کہا کہ’’ہم نے ان کے خلاف بانی گالا پولیس اسٹیشن میں پولیس کے کام کاج میں دخل اندازی کرنے اور انہیں قیدیوں کی رہائی کے لئے جبر کرنے کی پاداش میں ایک کیس درج کرلیا ہے ۔ سابق کرکٹ کھلاڑی کل جب اپنی رہائش گاہ سے باہر آرہے ہیں، انہوں نے دیکھا کہ ان کے15حامیوں کو قریبی پولیس اسٹیشن میں منتقل کیاجارہاتھا۔ خان کو دیکھ کر ان کے حامیوں نے مدد کی صدا بلند کی۔ جس پر خان نے پولیس کی گاڑیوں کو روک دیا اور انہیں اپنے حامیوں کو رہا کرنے پر مجبور کیا۔ ترجمان نے کہا کہ خان کے حامیوں کو دارالحکومت میں نافذ دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا ۔ نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ آمد کے بعد سے خان کے خلاف پہلے سے ہی کئی مجرمانہ مقدمات درج کیے جاچکے ہیں ۔ تاحال کسی بھی معاملے میں خان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی لیکن پولیس کا ارادہ ہے کہ احتجاج ختم ہوتے ہی وہ ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ خان شریف کا استعفیٰ چاہتے ہیں جن پر ان کا الزام ہے کہ گزشتہ منعقدہ انتخاابت میں انہوں نے دھاندلیاں کی ہیں جن میں ان کی پارٹی(پی ٹی آئی) کو شکست ہوئی تھی ۔ وہ14اگست سے احتجاج کررہے ہیں ۔ مظاہروں کے دوران کم از کم3افراد ہلاک اور550سے زائدافراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Case registered against Imran for releasing arrested workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں