بڑھتی آمدنی کے باعث امریکہ میں نوجوان اعتماد سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

بڑھتی آمدنی کے باعث امریکہ میں نوجوان اعتماد سے محروم

آج کے نوجوان اپنے روشن مستقبل کے تعلق سے زیادہ پر امید دکھائی دیتے ہیں ، لیکن وہ دیگر افراد کا اعتماد حاصل کرنے میں محروم ہیں ۔ بتایاجاتا ہے کہ نوجوانوں کے بینک کھاتوں میں بڑھتی ہوئی رقم کے باعث وہ دیگر لوگوں کا اعتماد کھورہے ہیں۔یہ بات ایک نئے سروے میں بتائی گئی ۔ بالغوں میں یہ رجحان دیکھا جارہا ہے اور یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ اس قسم کے طرز عمل وقتیہ ہے ۔ یہ ضروری نہیں کہ یہ آنے والی نسل کے لئے بھی مستقبل میں ہوسکتا ہے ۔ یہ بات ریسرچ نے جین ایم ٹونگیے نے بتائی جو کہ سینڈیگواسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات ہیں ۔ ان کے بموجب1970ء تا2000ء تک امریکیوں کا تقابل کرنے پر امریکی شہری گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کم پسندیدہ قرار دئیے جارہے ہیں ، کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں پر بھروسہ نہیں کرتے اور یہ بھی امکان ہے کہ وہ اداروں میں میں یقین نہیں رکھتے جیسے مذہبی تنظیموں ، صحافت، اسکولس اور بڑی حد تک امداد باہمی اداروں میں نوکری کرتے ہیں ۔ دولت مند زیادہ دولت مند ہوتا جارہا ہے جبکہ غریب دن بہ دن غریب ہورہا ہے ۔ ایسے میں لوگوں کے درمیان ایک دوسرے پر بھروسہ کم ہوتاجارہا ہے اور بڑھتا ہوا ادراک ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں یا پھر دوسرے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ یہ تحقیق جنرل سائیکالوجیکل سائنس میں بتائی گئی ۔

Public Trust Has Dwindled With Rise in Income Inequality

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں