یو این آئی
اپنے حلقہ انتخاب رائے بریلی کے عوام کے مسائل پر بے حد خفا صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ وہ یہاں عوام کے مصائب کے تعلق سے اتر پردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو سے بات چیت کریں گی ۔ یہاں صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ مواضعات میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے اور عام آدمی کو کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے اپنے حلقہ پر ہر چند پور بلاک میں فرید پور موضع میں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ مسز گاندھی نے جو رائے بریلی کے دو روزہ دورہ پر آئی ہوئی ہیں، عوام کو تیقن دیا کہ وہ ان کے حلقہ کے عوام سے راست طور پر تعلق رکھنے والے برقی بحران اور دیگر مسائل کے تعلق سے چیف منسٹر سے بات چیت کریں گی ۔ دلت موضع کے عوام نے اپنی رکن پارلیمان مسز گاندھی کا محاصرہ کیا اور بتایا کہ آبپاشی کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے فصلوں کی بری حالت ہے ۔ کسانوں نے مجھ سے کہا کہ ان کی فصلیں برقی بحران اور آبپاشی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے تباہ ہورہی ہیں ۔ سونیا گاندھی آج صبح دہلی سے فرصت گنج ایر پورٹ پہنچنے کے بعد ہر چندپور بلاک کو گئیں ، اور ہر چند پور میں پی ایم ایس جی وائی کے تحت چار سڑکوں کے تعمیری کام کا افتتاح کیا ۔ سونیا گاندھی کی ہدایت پر پی ایم ایس جی وائی کے تحت26کلو میٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے باکولیہیا موضع میں ایم پی ایل اے ڈی فنڈس سے مالیاتی اعانت کے ساتھ سڑکوں اور دیگر مکمل کردہ پراجکٹس کا افتتاح کیا۔ اپنے دورہ کے دوران کانگریس صدر کا تانڈا ، دادولی، ہر چند پور مواضعات میں گرمجوشاہ خیر مقدم کیا گیا ۔ عوام نے برقی بحران اور دیگر مسائل کے تعلق سے انہیں اطلاع دی ۔ مسز گاندھی مزید ایک دن دو مواضعات کا دورہ کریں گی ۔ اور بہو ماں گیسٹ ہاؤس میں آرام لینے سے قبل ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں گی۔ کل وہ اچانک معائنہ کو جانے سے قبل صبح گیسٹ ہاؤس میں کئی وفود سے ملاقات کریں گی ۔ وہ کل شام نئی دہلی کو لوٹ جائیں گی ۔
Sonia Gandhi to visit Rae Bareli on 2-day tour
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں