یو این آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پچھلے کئی روز سے مورچہ کھولے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری نے کہا ہے کہ شریف بھائیوں کا مقصد سیاست کی آڑ میں اپنی تجارتی سلطنت کھڑا کرنا ہے ، جمہوریت سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ڈاکٹر قادری ے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کو جمہوریت کے بارے میں معلوم نہیں ہے کیونکہ کاروباری لوگ ہیں جمہوری نہیں ۔ انہوں نے پر امن مظاہرے کرنے والے لوگوں پر طاقت کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری طرز حکومت کبھی پر امن مظاہروں کے خلا ف طاقت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تحریک کا مقصد پورا نہیں ہوجاتا، نواز شریف اور صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے استعفیٰ کے بعد بھی مظاہرہ جاری رہے گا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں