افغانستان میں تشدد - 30 ہلاک - 150 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-05

افغانستان میں تشدد - 30 ہلاک - 150 زخمی

غزنی (افغانستان)
رائٹر
افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 30افراد ہلاک اور150سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کاعلاج چل رہا ہے ۔ اطلاع کے مطابق وسطی افغانستان کے غزنی میں طالبان نے خفیہ ایجنسی اور پ ولیس احاطہ کے باہر دو ٹرک بم دھماکہ کیا جن میں18افراد ہلاک اور150افراد زخمی ہوگئے ۔ افغانستان میں تین ہفتوں کے اندر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ دونوں طاقتور بم دھماکے ریموٹ کنٹرول سے کئے گئے۔ غزنی صوبہ کے گورنر موسی خان اکبر زادہ نے بتایا کہ حملے میں19باغی ملوث بتائے گئے ہیں۔ دھماکہ سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ادھر سرکاری احاطوں پر حملہ میں اضافہ کردیا ہے اور وہ لوگر اور ورڈک صوبوں میں بھی حملے کرچکے ہیں ۔ حکام نے ان حملوں کے لئے حقانی گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔
دوسری جانب اس حملے میں آٹھ پولیس اہلکار سمیت کم سے کم12پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیںَ یہ پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد نزدیکی کوارٹر میں سورہے تھے ۔ حملہ آوروں نے پہلے غزنی کی راجدھانی کے سرکاری کیمپس کے باہر بسوں سے لدے دو ٹرکوں کو دھماکیا اور اس کے بعد ایک درجن سے زیادہ اسلحہ والوں نے زوردار حملہ کردیا ۔ کیمپس میں پولیس اہلکار اور سیکورٹی اہلکاروں کی حملہ آوروں کے ساتھ مڈ بھیڑ ہوئی ۔ افسران نے بتایا کہ سبھی13حملہ آور مار ے گئے ہیں۔ میڈیا کوایک پیغام بھیج کر طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ ملک میں اپریل سے ہوئے صدارتی انتخاب کے بعد ابھی تک کسی کے واضح طور سے جیت حاصل نہیں کرنے اور افغانستان کی سیاسی بحران میں الجھنے کے درمیان یہ حملہ ہوا ہے ۔

Several killed in twin Afghan car bombings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں