جامع الازہر کی ترمیم سعودی عرب کے خرچ پر ہوگی - شاہ عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-19

جامع الازہر کی ترمیم سعودی عرب کے خرچ پر ہوگی - شاہ عبداللہ

Al-Azhar-mosque-in-Egypt
قاہرہ
سعودی پریس ایجنسی
خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے جامع الازہر کی ترمیم سعودی عرب کے خرچ پر کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔ یہ بات سعودی محکمہ خفیہ کے سربراہ شہزادہ خالد بن بندر نے جمعرات کو قاہرہ میں شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شاہ عبداللہ نے ترمیم کا حکم نامہ جاری کردیا ہے اور میں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور شیخ ازہر ڈاکٹر احمد الطیب کو شاہ عبداللہ کی خواہش سے مطلع کردیا ہے ۔ شاہ عبداللہ نے ایک ہزار سال سے زیادہ پرانی مصر کی تاریخی مسجد کی اصلاح و مرمت کا فیصلہ مصر کے قائدین اور عوام سے گہرے تعلق اور محبت کے جذبے سے کیا ہے ۔شہزادہ خالد نے بتایا کہ انہوں نے مصری صدر سے دونوں ملکوں کی دلچسپی کے اہم امور پربات چیت کی اور انہیں خادم حرمین شریفین کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ۔ شیخ ازہر نے کہا کہ شاہ عبداللہ کے لئے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری ان کے استحقاق سے بہت کم ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم اور شاہ عبداللہ کی عنایت ، شامل حال نہ ہوتی تو ہم گرداب میں آجاتے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللہ عربوں کے سفینے کو بھنور سے نکالنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں ۔ وہ ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الازہر کے قیام پر1060سال گزر چکے ہیں۔

Saudi Arabia to restore Al-Azhar mosque

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں