Saradha scam: CBI interrogates Congress, Trinamool associates
کولکتہ کے تاجر آصف خان جو ترنمول کانگریس اتر پردیش یونٹ کے سابق کنوینر ہیں اور کانگریس لیڈر سمن مترا کے قریبی مددگار بادل بھٹاچاریہ آج کروڑہا روپے کے شاردا اسکام میں پوچھ تاچھ کا سامنا کرنے سی بی آئی کے روبر و حاضر ہوئے۔ بھٹاچاریہ اور خان کے علاوہ ماجھی اور داری ورکرس یونین کے صدر دکشن ایشور کے صدر پرشانت پرمانی بھی اس اسکام سے تعلق کے بارے میں پوچھ تاچھ کا سامنا کرنے سی بی آئی کے دفتر پہنچے ۔ سی بی آئی نے آصف خان کی قیام گاہ پر29اگست کو دھاوا کیاتھا۔ انہوں نے خود اپنی پارٹی کے لیڈروں پر اسکام میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے ۔ آصف خان نے گزشتہ ہفتہ کے اوائل میں کہا تھ اکہ بعض قائدین جو پہلے بھوکے پیٹ سویا کرتے تھے ، اب500تا ہزار کروڑ روپے کے مالک بن گئے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ انہیں کس نے یہ رقم دی ہے یا پھر انہوں نے کہاں سے یہ دولت اکٹھا کی ہے ۔ سی بی آئی اس کیس میں مسلسل پیشرفت کررہی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں