بدھان نگر فلم فیسٹول کے لئے بھی شاردا سے رقم لی گئی تھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

بدھان نگر فلم فیسٹول کے لئے بھی شاردا سے رقم لی گئی تھی

کولکاتا
ایس این بی
ترنمول کانگریس برطرف ایم پی اور شاردا میڈیا گروپ کے سی ای او کنال گھوش نے جیل سے میڈیا کے نام کھلا خط لکھ کر اس بار بدھان نگر میونسپلٹی کی چیئرپرسن کرشنا چکرورتی کے خلاف اپنی بھڑاس نکالی۔ کنال کے خط کے مطابق بدھان نگر میونسپلٹی کی چیئرپرسن کرشنا چکرورتی سی پی آئی کے خلاف سالٹ لیک کے سی جی او کمپلیکس کے سامنے دھرنا پر کیسے بیٹھ سکتی ہیں جب کہ وہ خود شاردا گروپ کے ساتھ تھیں۔ کنال کے خط کے مطابق بدھان نگر میں ہونے والی فلم فیسٹول کے انعقاد کے لئے رقم کہاں سے آیا تھا؟ا س کا جواب بدھان نگر میونسپلٹی کی چیئرپرسن کرشنا چکرورتی سے پوچھا جائے ۔ اس فیسٹول کے انعقاد کے لئے کرشنا نے شاردا کمپنی سے کتنی رقم لی تھی اس کی بھی تحقیقات کی جائے۔ کنال نے کرشنا چکرورتی کے خلاف تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سی بی آئی نے میرے اس خط پر کارروائی نہیں کیا تو میں پانی تک نہیں پیؤں گا ۔ کنال گھوش نے اپنے خط میں اس بات کا کبھی خلاصہ کیا کہ اس بڑے گھپلے میں حکمراں جماعت کے بڑے بڑے لیڈران بھی شامل ہیں ۔ میں نے سی بی آئی کی ہر ممکن مدد کی ہے ۔ میں نے پوری ایمانداری کے ساتھ سی بی آئی کو تعاون دیا ۔ لہذا اب ترنمول کانگریس لیڈران کے خلاف تحقیقات ہو اور انہیں گرفتار کیاجائے ۔ انہوں نے ترنمول کانگریس کے ذریعہ ہونے والے احتجاج کو سی بی آئی کے کام میں رخنہ ڈالنے کی کارروائی بتایا۔
دریں اثناء ایس این بی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب شاردا معاملہ میں گرفتار ریاست کے سابق ڈی جی رجت مجمدار سی بی آئی کو تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ وہ اس معاملہ میں خاموش ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق رجت مجمدار سی بی آئی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔ سنیچر کو ودجان نگر کے سی جی او کمپلیکس میں رجت مجمدار سے سی بی آئی نے سوال کیے لیکن انہوں نے کسی بھی سوال کا ٹھیک سے کوئی جواب نہیں دیا ۔ شاردا معاملہ میں روپے کی لین دین کے تعلق سے صاف لفظوں میں کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کس نے روپے لیے ہیں۔ دوسری طرف آسام کے گلوکار سدانند گگوئی کو عدالت میں پیشی سے پہلے پوچھ گچھ کی گئی۔ شاردا کمپنی کے بی ڈی او سی ڈی تیار کرنے کے لئے گگوئی کو شاردا کی طر ف سے روپے دیے گئے تھے ۔اس سلسلہ میں انہوں نے بھی کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔سنیچر کو سدانند گگوئی کو علی پور عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں5دنوں کے لئے سی بی آئی حراست میں بھیج دی اگیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی رجت مجمدار سے پوچھ گچھ کے لئے سی بی آئی کی اسپیشل ٹیم دہلی سے آرہی ہے ۔ سدپتو سین سے کون کون بارسوخ لوگوں نے روپے لیے اور کتنے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ بنگ سمیلن کے لئے سدپتو سین نے روپے دیے یا نہیں۔ ان روپیوں کو خرچ کہاں کیا گیا۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ سدانند گگوئی نے کئی بارسوخ لوگوں کا تعارف سدپتو سین سے کرایا تھا ۔ واضح ہو کہ سدانند آسام کے سابق وزیر ہیمنت وشو کرما کے بہت قریبی ہیں۔ شاردا کے کئی پروگرام میں ہیمنت وشوکرما کو بھی دیکھا گیا ہے ۔

Saradha Group money for the bidhanNagar film festival

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں