راجستھان - ہندوؤں نے سفر حج پر جانے والے جوڑے کو استقبالیہ دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

راجستھان - ہندوؤں نے سفر حج پر جانے والے جوڑے کو استقبالیہ دیا

بھرت پور
یو این آئی
راجستھان میں بھرت پور ضلع کے یہباد گاؤں میں اکثریتی ہندو فرقہ کے لوگوں نے سفر حج پر جانے والے جوڑے کو ایک تقریب میں استقبالیہ دے کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کی ہے ۔ ملک میں آئے دن ہونے والے فرقہ وارانہ تنازعات کے درمیان بھرت پور ضلع میں بیانا سب ڈوی ن بہبادگاؤں میں ہندو فرقہ کے لوگوں نے تقریب کا اہتمام کرکے سفر حج پر جانے والے شیان خان اور ان کی اہلیہ کو استقبالیہ دیا ۔ گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ ہندو فرقہ کے لوگ استقبالیہ کے ساتھ ہی سفر حج پر جانے والے جوڑے کو الوداع کہنے کے لئے سینیچر کے روز جے پور ایئر پورٹ بھی گئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں