اننت پور میں سولار پارک کے قیام کو منظوری - نائیڈو کا جائزہ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

اننت پور میں سولار پارک کے قیام کو منظوری - نائیڈو کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد
ایس این بی
وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندر ابابو نائیڈونے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ برقی شعبہ میں خود مکتفی ہوتے ہوئے عالمی معیارات کے مماثل صارفین کو معیاری ، قابل بھروسہ برقی سربراہ کرنے اور اطمینان بخش خدمات فراہم کرنے کی ایک تاریخ رقم کرنے کے لئے دن رات کام کریں اور ممکنہ اقدامات کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے انتباہ دیا کہ اس معاملہ میں کوئی تساہل برداشت نہیں کیاجائے گا کیونکہ حکومت کے پیش نظر صارفین ہیں اور حکومت کامقصد انہیں زیادہ سے زیادہ مطمئن کرنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نئی ریاست میں برقی پیداوار میں اضافہ کے لئے جو روڈ میاپ تیار کیا گیا ہے اس کی تکمیل کے لئے عہدیداروں کو مکمل سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے مقررہ وقت میں ہدف کے حصول کو یقینی بنانا ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ نے یہ اظہار خیال ایسے وقت کیا ہے جب کہ حکومت آندھر اپردیش 16ستمبر سے سب کے لئے برقی(24x7) (PFA) کے نفاذ کے لئے حکومت ہند کے ساتھ ایک مشترکہ شروعات کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہے جس کا مقصد گھریلو صنعتی برقی صارفین کو معیاری ، قابل بھروسہ اور بلا رکاوٹ برقی سربراہ کرنا ہے، تاکہ اس اقدام کے ذریعہ عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے، روزگار کی فراہمی اور ریاست کی مجموعی معاشی ترقی کے لئے راہ ہموار ہو ۔ مجوزہ24x7 PFAاسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش نے محکمہ برقی کو ہدایت دی کہ وہ این ٹی پی سی( برائے سولار اور تھرمل پراجیکٹس) اور سولار انرجی کارپوریشن آف انڈیا(ایس ای سی آئی) اور انرجی ایفنیشینسی سرویسس لمٹیڈ( ای ای ایس ایل) کے ساتھ علیحدہ علیحدہ یادداشت مفاہمت کے لئے تمام انتظامات کریں جو پی ایف اے کو عملی طور پر یقینی بنانے کے لئے دیرپا ہوں گے۔ یہ مشترکہ اقدامات وزیر اعلیٰ چندر ابابو نائیڈواور مرکزی وزیر نئی اور قابل تجدید توانائی، برقی، کوئلہ پیوش گوئیل کی موجودگی میں موجودہ حکومت کے100دن کی تکمیل کے موقع پر متعلقہ سکریٹریز کی جانب سے دستخط کئے جائیں گے ۔ جس کے نتیجہ میں تمام کلیدی شعبوں میں معاشی ترقی ہوگی ۔ چندر ابابو نائیڈونے یاددہانی کی کہ1998میں آندھرا پردیش میں برقی شعبہ میں اصلاحات لائی گئی تھیں تاکہ عوام کو معیاری برقی کی سربراہی کو یقینی بنایاجائے اور سی آر آئی ایس آئی ایل نے آندھر اپردیش کو2003میں قومی سطح پر پہلا مقام دیا تھا۔ بعد ازاں تمام امور میں صورتحال خراب ہوئی اور برقی کٹوتی کے نتیجہ میں صرف زرعی شعبہ ہی نہیں بلکہ دیگر تمام شعبوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ صنعتی شعبے کو ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔ سکریٹری برقی اجئے جین نے سکریٹری برقی سی ایم او جی سائی پرساد اور سی ایم ڈی اے پر ٹرانسکو اور ایم ڈی اے پی جینکو کے وجئے آنند کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کو خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وشاکھا پٹنم میں علاقہ پو ڈیماڈ کا میں1200ایکڑا راضی این ٹی پی ٹی سی کے حوالے کی گئی ہے جس نے آندھر ا پردیش کے لئے4000میگا واٹ ، میگا تھرمل پراجیکٹ کا قیام عمل میں لانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اننت پور میں این ٹی پی سی کی جانب سے قائم کئے جانے والے1000میگا واٹ ، سولار پارک کو منظوری دی ۔ جس کے لئے ایس ای سی آئی نے200کروڑ روپے کا فنڈ جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ16ستمبر 2014میں عام آدمی کی زندگی میں روشنی لانے کے لئے حکومت ہند کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام پی ایف اے پر دستخط کرنے کے پیش نظر آندھرا پردیش میں ایک تاریخی دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔ لیک ویو گیسٹ ہاؤوز میں24x7 PFAپروگرام سے متعلق اعلیٰ سطحی شروعات کے موقع پر چیف سکریٹری حکومت آندھرا پردیش آئی وائی آر کرشنا راؤ جوائنٹ سکریٹری وزارت برقی جیوتی اروڑہ ، سی ایم ڈی این ٹی پی سی اروپ رائے چودھری ، ایم ڈی ایس ای سی آئی راجیندر رنجمے، ایم ڈی ای ای ایس ایل سورپ کمار کی شرکت متوقع ہے ۔

حیدرآباد سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب حکومت آندھرا پردیش نے پاور فار آل پروگرام کو روبہ عمل لانے 16ستمبر کو حکومت ہند کے ساتھ تاریخی یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس کامقصد گھریلو اور صنعتی برقی صارفین کے لئے بلا رکاوٹ معیاری، قابل بھروسہ برقی مہیا کرنا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایاجاسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں ریاست کی ہمہ جہتی معاشی ترقی ہوگی اور روزگار فراہم ہوگا۔ مجوزہ24x7پی ایف اے اسکیم کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے چیف منسٹر آندھرا پردیش نے محکمہ برقی کو ہدایت دی کہ این ٹی پی سی(سولار اینڈ تھرمل پراجکٹس) ،سولار انرجی کا رپوریشن آف انڈیا( ایس ای سی آئی) اور ای ای ایس ایل کے ساتھ علیحدہ یادداشتوں کے لئے تمام انتظامات کئے جائیں جس سے پی ایف اے کو حقیقت بنانے میں مد د ملے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پی ایف اے ، میر ا دیرینہ خواب ہے اور حکومت مالیاتی سال2018-19تک قابل تجدید توانائی اور برقی بچت کے ذریعہ9150میگا واٹ گنجائش کے نشانہ کو پورا کرے گی ۔
اس طرح آندھرا ،شمسی توانائی اور سنٹر آف ایکسلنس بن جائے گی ۔ حکومت آندھرا پردیش100دن کی تکمیل پر چیف منسٹر کی موجودگی میں مشترکہ معاہدہ پر دستخط کرے گی۔ متعلقہ سکریٹریز ، مرکزی وزیر و مملکت برائے تجدید توانائی ، کوئلہ حکومت ہند پیوش گوئل کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کریں گے جس کے ذریعہ توقع ہے کہ تمام کلیدی شعبوں میں تیز رفتار معاشی فروغ حاصل ہوگا ۔ سکریٹری توانائی اجئے جین نے بتایا کہ وشاکھا پٹنم میں ہدی مداکا میں1200ایکر اراضی این ٹی پی سی کے حوالہ کی جائے گی جس میں40000میگا واٹ کا میگا تھرمل پراجکٹ قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ آندھر اپردیش کے لئے ایک نعمت غیر مترقبہ ثابت ہوگا۔ چیف منسٹر نے اننت پور میں این ٹی پی سی کی جانب سے ایک ہزار میگا واٹ سولار پارک کو منظوری دی ہے۔ اس کے لئے ایس ای سی آئی نے200کروڑ روپے فنڈ فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ آندھر ا پردیش وزارت، برقی حکومت ، ہند جیوتی اروڑا ، سی ایم ڈی، این ٹی پی سی اروپ رائے چودھری ، منیجنگ ڈائرکٹر ایس ای سی ایل راجندر تمجے، منیجنگ ڈائرکٹر ایف ای ایس ایل سورب کمار ، اعلیٰ سطحی مشترکہ پروگرام میں لیک ویو گیسٹ ہاؤز میں شرکت کریں گے ۔

NTPC to invest 7000 cr in large solar parks in AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں