قانون حق اطلاعات سے عوامی استفادہ - ایم وی ایس کالج محبوب نگر کا شعور بیداری پروگرام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-25

قانون حق اطلاعات سے عوامی استفادہ - ایم وی ایس کالج محبوب نگر کا شعور بیداری پروگرام

قانون حق اطلاعات حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذریعہ‘ عوامی استفادہ ناگزیر
روزنامہ ایناڈووشعبہ نظم و نسق عامہ ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر کاشعوربیداری پروگرام

قانون حق اطلاعات دراصل حکومت کی کارکردگی اور نظم ونسق کے شعبہ میں شفافیت پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جس سے عوام استفادہ کرتے ہوئے حکومت کے مختلف شعبوں سے اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کرتے ہوئے اپنے حقوق کابہتر استعمال کرسکتے ہیں اور سماجی انصاف حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سری راجہ رام اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر محبوب نگر نے رو زنامہ ایناڈووشعبہ نظم و نسق عامہ ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر کے شعور بیداری پروگرام سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حق اطلاعات کے اس قانون سے عام شہریوں کی اعلی عہدیداروں تک رسائی کو بھی ممکن بناناہے تاکہ اعلی عہدیدار اپنی کارکرگی کو بہتر بنائیں۔ عو امی جوابدہی کے مختلف طریقوں میں یہ ایک آسان اور مفید طریقہ کار ہے۔ تاکہ سماجی ناانصافیوں کا تدارک ہو سکے اور عوام اس قانون کے تحت استفادہ کرتے ہوئے حکومت پر موثر نگرانی رکھے ۔اس قانون کا نفاذ 13اکٹوبر 2005ء کو عمل میں آیا تھا جب سے آج تک سیکڑوں تعداد میں عوام نے استفادہ کیا ہے لیکن ابھی بھی تعلیم یافتہ طبقہ اس سے خاطر خواہ واقف نہیں ہے ضرورت ہے کہ اس طرح کے پروگرام کے ذریعے عوامی بیداری لائی جائے۔قبل ازیں ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس کالج نے اپنے خطاب میں طلباہ کو سماج کی تعمیر میں بہتر رول ادا کرنے کا مشورہ دیا۔اس خصوصی پروگرام میں مسٹر نرسملو نمائندہ ایناڈو نے RTIسے متعلق کئی اہم امور پر روشنی ڈالی۔مسٹر روی کمار لیکچرار نظم ونسق عامہ نے استقبالیہ خطاب فرمایا۔جناب بابل ریڈی سماجی جہد کار،جناب وزیر صاحب نائب پرنسپل ،ڈاکٹر محمد غوث صدر شعبہ سیاسیات،ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل لیکچرار نظم ونسق عامہ نے بھی خطاب فرمایا۔پروگرام کی نظامت مسزز گیتا نائیک صدر شعبہ نظم ونسق عامہ نے انجام دی۔اس موقع پر طلباء و طالبات کی کثیر تعدادموجود تھی۔
شعبۂ نشر واشاعت
ڈاکٹر محمد عبدلعزیز سہیل
لیکچرار نظم و نسق عامہ
The benefits of RTI Act, awareness programme in MVS degree College Mahabubnagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں