قطر نے اسلام پسند باغیوں کو اسلحہ دیا - لیبیا کے وزیر اعظم کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

قطر نے اسلام پسند باغیوں کو اسلحہ دیا - لیبیا کے وزیر اعظم کا الزام

بن غازی
رائٹر
لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثنیٰ نے کہا کہ قطر ے ہتھیار سے لدے ہوئے تین فوجی طیارے باغیوں کے زیر کنٹرول طرابلس ہوائی اڈہ پر بھیجے ہیں ۔ انہوں نے سوڈان پر بھی ایسا ہی الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھی لیبیا میں اسلام پسند باغیوں کی مدد کررہا ہے ۔ وزیر اعظم عبداللہ الثنی نے کہا کہ قطر کے تین فوجی ہوائی جہاز طرابلس میں اترے اور وہاں فعال ایک مسلح باغی گروہ کو اسلحہ فراہم کیا۔ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ سوڈان نے بھی گزشتہ ماہ طرابلس پر قبضہ کرنے والے ایک اسلام پسند جنگجو گروپ کو اسلحہ فراہم کیا تھا۔ یو اے ای میں قائم عرب ٹی وی چینل اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیبیا کے وزیر اعظم الثنیٰ نے کہا کہ بد قسمتی سے وہ(طیارے طرابلس کے)ماتیگا ایئر پورٹ پر اترے۔ اگر مستقبل میں ہمارے اندرونی معاملات میں دوبارہ دخل اندازی کی گئی تو ہم سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے اصرار کیا کہ ہم تصدیق کرسکتے ہیں اور ہمارے پاس سرکاری رپورٹس ہیں کہ ان طیاروں میں اسلحہ بھراہوا تھا۔ قطر حکومت لیبیا کے عوام کو اور کیا دینا چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سوڈانی حکومت بھی اسلام پسند ابغیوں کو اسلحہ فراہم کرکے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہی ہے ۔
عبداللہ الثنیٰ کے اس دعویٰ پر قطر کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یہ خلیجی ریاست اخوان المسلمون کی حمایت کرتی ہے ، جب کہ طرابلس پر قابض اسلامی تحریک کے ان جنگجوؤں کے اخوان المسلمون سے روابط بتا چکا ہے۔ لیبیا میں معمر قذافی کے اقتدار سے معزولی کے تین برس بعد بھی یہ شمالی افریقی ملک سیاسی بحران کا شکار ہے جب کہ ناقدین خبردار کرچکے ہیں کہ اگر وہاں حالات درست کرنے کی کوشش ننہ کی گئی تو یہ ملک خونریز خانہ جنگی کی لپیٹ میں جاسکتا ہے ۔ یہ بھی کہاجاتا ہے کہ لیبیا اب علاقائی طاقتوں کے مابین وجہ تنازعہ بنتاجارہا ہے ۔ امریکہ کے کچھ حکام نے بھی کہا ہے کہ شدت پسند اسلامی نظریات سے خوفزدہ سعودی عرب اور مصر کی فضائی مصراتہ پر قابض ایک اسلام پسند گروہ کو نشانہ بناچکی ہے ۔ انہی باغیوں نے گزشتہ ماہ طرابلس پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کی اتھا۔ لیبیا میں قذاتی کا تختہ الٹنے والے درجنوں سابقہ باغی گروہ اب طاقت کی خاطر آپس میں ہی نبرد آزما ہوچکے ہیں۔ کہاجاتا ہے کہ یہ ملیشیا گروہ تیل کے ذخائر پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول بھی چاہتے ہیں ۔ اس صورتحال میں لیبیا کی حکومت اتنی اہل نہیں ہے کہ وہ ان ملیشیا گروہوں پر کنٹرول کرتے ہوئے حکومت رٹ قائم کرسکے ۔

Qatar accused of giving arms to Libya rebels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں