عراق کے نئے وزیر اعظم نے برطانیہ کی شہریت ترک کردی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

عراق کے نئے وزیر اعظم نے برطانیہ کی شہریت ترک کردی

بغداد
یو این آئی
عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر العبادی نے برطانیہ کی اپنی شہریت ترک کردی ۔ عراق کے آئین کے مطابق عراقی شہری ایک ساتھ کئی ملکوں کا پاسپورٹ حاصل کرسکتا ہے لیکن جب کوئی شخص سرکاری یا دفاعی میدان میں کسی اہم عہدہ پر فائز ہوتا ہے تو اسے اپنے ملک کے علاوہ تمام ملکوں کی شہریت ترک کرنا پڑتی ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اعلی سرکاری افسروں کے حوالے سے انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ ہفتہ اپنا عہدہ سنبھالتے ہی مسٹر عبادی نے برطانیہ کا اپنا پاسپورٹ واپس کردیا ۔ عراقی پارلیمنٹ نے گزشتہ8ستمبر کوان کی حکومت کومنظوری دی تھی ۔ بغداد میں واقع برطانوی سفارت خانہ نے اس سلسلہ میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ مسٹر عبادی 1970کی دہائی میں برطانیہ میں بس گئے تھے ۔ وہاں انہوں نے مانچسٹر یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی ۔

Iraqi PM renounces British citizenship by law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں