طاقتور طوفان اودیل میکسیکو کے ساحل سے ٹکرا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

طاقتور طوفان اودیل میکسیکو کے ساحل سے ٹکرا گیا

سان لوکاز(میکسیکو)
رائٹر
طاقتور سمندری طوفان’’اودیل‘‘ آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں میکسیکو کے جنوب میں واقع جزیرہ نما باجا کیلیفورنیا سے ٹکرا گیا ۔ جس کے نتیجہ میں وہاں موجود پرتعیش تفریحی مقامات پر کافی تباہی مچی اور کئی درخت گر گئے ۔ ہزارہا سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی۔ طوفان کے نتیجہ میں120کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ امریکہ کے نیشنل ہریکین سنٹر کے مطابق اودیل زمرہ4کا شدید طوفان ہے جس کا شمار اس علاقہ میں آںے والے بدترین طوفانوں میں ہوتا ہے ۔ ادارہ نے پیشنگوئی کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں 38سینٹی میٹر سے زائد بارش ہونے کا امکان ہے ۔ موسمیات کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اونچی اور تباہ کن لہریں اٹھیں گی ، جس کے باعث پانی ساحلی علاقوں سے زور سے ٹکرائے گا، خطرناک سیلابی ریلا آسکتا ہے جب کہ مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے ۔

Powerful Hurricane Odile lashes Mexico's Baja Peninsula

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں