مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
انتخابات کا سامنا کرنے والی ریاست مہاراشٹرا میں آج صدر راج نافذ کردیا گیا ہے ۔ ریاست میں کانگریس ، این سی پی کا15سالہ طویل اتحاد ٹوٹ جانے کے بعد چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے مہاراشترا میں صدر راج کے نفاذ کے احکام پر دستخط کئے ۔مرکزی کابینہ نے کل ریاست میں صدر راج کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی صدارت میں کابینہ کا کل مختصر اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی جو امریکہ کے دورہ پر ہیں ۔ اجلاس میں مہاراشٹرا کی صورتحال پر غور کے بعد صدر راج کی سفارش کی گئی ۔ اس دوران مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ کرنے سے قبل گورنر ودیا ساگر راؤ نے شیو سینا اور بی جے پی کے قائدین کو علیحدہ مکتوبات روانہ کرتے ہوئے یہ جاننا چاہا کہ آیا وہ ریاست میں عبوری حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ کانگریس اور این سی پی کے درمیان اتحاد ختم ہونے کے بعد حکومت کے اقلیت میں آجانے کے بعد چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے جمعہ کو استعفیٰ دے دیا ۔ بی جے پی اور شیو سینا کا 25سالہ قدیم زعفرانی اتحاد بھی اگرچہ 25ستمبر کو ٹوٹ چکا ہے تاہم گورنر نے شیو سینا کے سینئر لیڈر سبھاش دیسائی کو روانہ کردہ مکتوب میں لکھا کہ شیو سینا مقننہ پارٹی کے لیڈر کی حیثیت سے وہ ان سے جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ان کی پارٹی حکومت تشکیل دینے کے قابل ہے اور آیا وہ حکومت بنانا چاہتی ہے ۔

President's rule imposed in Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں