BJP appears to be keen to form government in Delhi
اپوزیشن کے اعلی قائدین کی جانب سے سخت تنقیدوں کے باوجود لیفٹنینٹ گورنر نجیب جنگ کی طرف سے دکھائی گئی ہری جھنڈی کے تناظر میں اس بات کے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ بی جے پی15سال کے طویل فاصلہ کے بعد دہلی حکومت کی لگام اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ دہلی میں تشکیل حکومت کی حمایت کرنے والے دہلی بی جے پی کے سربراہ ستیش اپادھیائے نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ پارٹی اس وقت دہلی میں حکومت کی تشکیل دینے کے بارے میں فیصلہ کرے گی جب دہلی کے لیفٹنینٹ گورنر نجیب جنگ اسے حکومت سازی کے لئے دعوت دیں گے ۔ جس کے بعد اس مسئلہ پر ایک یا دو دن میں فیصلہ کیاجائے گا ۔ حالیہ پیش رفت کے تناظر میں منگل کے روز بی ج پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ طلب کی جارہی ہے جس کا مقصد دہلی میں حکومت تشکیل دینے کے امکانات تلاش کرنا ہیں ۔ میٹنگ میں بی جے پی اپنے وزیر اعلیٰ کا امیدوار منتخب کرے گی ۔ حا ل ہی میں ستیش اپادھیائے نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا اور یہ ان کی دوسری ملاقات تھی ۔ یاد رہے کہ بی جے پی کو تشکیل حکومت کے لئے مزید5ارکان کی ضرورت ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں