ہندوستان کے مریخ مشن کی کامیابی - پاکستانی خاتون سائنسداں نمیرہ سلیم کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

ہندوستان کے مریخ مشن کی کامیابی - پاکستانی خاتون سائنسداں نمیرہ سلیم کی مبارکباد

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی ایک خاتون خلائی کھوج سائنسداں نمیرہ سلیم نے جو خلائی بسیط میں جانے والی پہلی پاکستانی خاتون ہوں گی، آج ہندوستان کی اولین مریخ مشن کی شاندار کامیابی پر ہندوستان کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ کامیابی جنوبی ایشیاء کے لئے ایک زبردست اچھال ہے ۔ نمیرہ سلیم دنیا کے پہلی تجارتی خلائی گاڑی کی واحد پاکستان رکن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی یہ عظیم کامیابی ہے اس سارے علاقہ کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے ۔ میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(اسرو) کی ستائش کرتی ہوں اس ادارہ کے تمام سائنسدانوں اور محققین نے نہ صرف زبردست کامیابی حاصل کی ہے بلکہ انتہائی کفایتی انداز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ ‘‘ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ نمیرہ سلیم 1975ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ 2007ء میں قطب شمالی کو اور2008میں قطب جنوبی کو پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں ۔ یہاں یہ بات بتا دی جائے کہ پاکستان نے ہندوستان کو ابھی تک سرکاری طور پر مبارکباد ی نہیں دی ہے ۔ پاکستان میں خلائی ایجنسی 1961ء سے قائم ہے لیکن اس نے اب تک مدار میں کوئی سٹیلائٹ نہیں بھیجا ہے ۔

First Pakistani in space' Namira Salim congratulates India on Mars mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں