بیوٹی پارلرز اور سلائی کی دکانوں کی سعودائزیشن نہیں ہوگی - سعودی وزارت محنت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

بیوٹی پارلرز اور سلائی کی دکانوں کی سعودائزیشن نہیں ہوگی - سعودی وزارت محنت

جدہ
اردو نیوز (سعودی عرب)
وزارت محنت نیس لائی کی دکانوں اور بیوٹی پارلرز کی سعودائزیشن کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ دکانوں اور بیوٹی پارلرز کی مالک خواتین نے فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔ وزارت محنت نے تسلیم کرلیا کہ بیوٹی پارلرز اور سلائی کڑھائی والی دکانوں کی مالکان کی شکایتیں اور ان کے اعتراضات معقول ہیں ۔ پروگرام کے مطابق مذکورہ دکانوں کی سعودائزیشن تیسرے مرحلے میں ہوگی۔ جس کی شروعات نئے ہجری سال سے ہوگی ۔ اس سے مذکورہ دکانوں کو خارج کردیا گیا ہے ۔ معاون سکریٹری ڈاکٹر فہد الحیفی نے توجہ دلائی کہ وزارت محنت نے مذکورہ دکانوں کی سعودائزیشن کی تجویز(معاً) ای گیٹ پر پیش کی تھی۔ اس کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت رد عمل سامنے آیا جسے وزارت نے معقول کہہ کر اپنا فیصلہ واپس لے لیا ۔ پروگرام کے مطابق وزارت محنت زنانہ لوازمات والی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری کے تیسرے مرحلے کے تحت زنانہ خوشبویات ، جوتے، پرس ، موزے ،زنانہ ملبوسات ، کپڑے اور ماؤں کی ضرورت کی اشیاء کو شامل کیا تھا۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں زنانہ داخلی ملبوسات ، آرائشی اشیاء ، دلہنوں کے کپڑے ، عبائے اور مصنوعی زیورات والی دکانوں کی سعودائزیشن کی گئی تھی ۔

No saudization of Beauty parlors & tailoring shops

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں