مودی - شریف ملاقات کا منصوبہ نہیں - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

مودی - شریف ملاقات کا منصوبہ نہیں - پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور بات چیت کے عمل کا احیاء ہندوستان پر منحصر ہے جس نے مذاکرات معطل کئے تھے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے اپنی ہفتہ بعد بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے کسی ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی درخواست موصول ہوئی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں دفاتر خارجہ اپنے ہائی کمیشنس کے ذریعہ معتمدین خارجہ کی امکانی میٹنگس کے تعلق سے ربط میں ہے، جو گزشتہ ماہ منسوخ کردی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بات چیت منسوخ نہیں کی تھی ۔ اسی لئے اس کے احیاء کا انحصار بھی ہندوستان پر ہے۔ نیو یارک میں پاکستان کے مشیر قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مذاکرات کے عمل کے احیاء کا انحصار ہندوستانپر ہے۔ اگست میں ہندوستان نے کشمیر کے علیحدگی پسند قائدین کے ساتھ پاکستان میں ہائی کمشنر کی میٹنگس کے مسئلہ پر بات چیت منسوخ کردی تھی ۔ سرتاج عزیز نے کہا یہ ہندوستان کا بے حد شدید رد عمل تھا حریت کے ساتھ بات چیت کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ہم گزشتہ20برسوں سے حریت سے میٹنگ کررہے ہیں۔

No plans for Modi-Sharif meeting in New York

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں