پاکستان میں تمام مساجد کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-02

پاکستان میں تمام مساجد کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان علماء کونسل نے گروہ واری تشدد اور مذہبی عدم رواداری کا مقابلہ کرنے اس ملک میں تمام مساجد کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مشترکہ پلیٹ فارم کا نام’’وقف المساجد پاکستان‘‘ ہوگا۔ صدر نشین علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اختلافات اور تصادم کے ’’تصفیہ اور ایسے اختلافات کے خاتمہ‘‘ کے لئے ایک موثر قدم ہوگا ۔ مختلف فرقوں اور مکاتب خیال سے تعلق رکھنے والوں کی مساجد سے تصادموں کو دور رکھاجائے گا ۔ یا نیا پلیٹ فارم ، مساجد کے انتظامی نیٹ ورک کے قیام میں بھی مدد دے گا ۔ بحالت موجودہ پاکستان علماء کونسل کے پاس زائد از72ہزار مساجد اور زائد از12300دینی مدرسے رجسٹرشدہ ہیں۔ اسلام آباد میں علماء کونسل کی مرکزی عاملہ کے اجلاس کے بعد مولانا اشرفی نے کہا کہ’’ہم ، مساجد اور مدرسوں کو پہلے ہی امن و ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اور معاشرہ میں گروہ واریت اور انتہا پسندی کے خلاف لڑنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔‘‘مولانا نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ وقف المساجد،6ماہ میں زائد از دو لاکھ مساجد اور مدرسوں کو ایک پلیٹ فارم پر لادے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ یہ نیا پلیٹ فارم‘ گروہ واری تشدد اور مذہبی عدم رواداری کے خلاف لڑائی کی ہماری مہموں کے لئے ٹھوس بنیاد فراہم کرے گا ۔ امید ہے کہ سارے پاکستان میں امن اور بین العقائد ہم آہنگی کے فروغ میں یہ ایک مربوط طریقہ کار ثابت ہوگا۔

Pakistan Ulema Council to establish 'Wafaq-ul-Masajid'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں