1/ستمبر صنعا رائٹر
اقوام متحدہ کے سکریٹری کونسل کی حکومت یمن کے خلاف باغیوں کی کارروائیوں کو ختم کرنے کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک حوثی قائد نے حامیوں پر زور دیا کہ وہ مطالبات کی تکمیل تک سیول نافرمانی شروع کردیں اور مہم سرگرم ہوجائیں ۔ حوثی نے کہا کہ حکومت یمن کے خلاف مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت مطالبات کو قبول کر لے ۔ حوثی جو گزشتہ برسوں سے شیعہ مسلمانوں کے لئے مزید اختیارات کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اس مقصد کی تکمیل کے لئے کئی سرگرم کارکنوں اور حامیوں کو حکومت کے خلاف مہم چلانے کے لئے زور دیا ہے۔ حوثی قبائلی قائد نے کہا کہ زیدی مشیو مسلم فرقہ کوخاطر خواہ اقتدار حاصل نہیں ہے ۔حوثی قبائل قائد نے دارالحکومت کے مضافات میں ہزاروں حامیوں کو سرگرم کردیا ہے تاکہ وہ سیول نافرمانی مہم چلائیں اور زیدی شیعہ مسلمانوں کو مزید اختیارات دینے کے لئے حکومت کو مجبو رکریں ۔ بعض حامی وزارت داخلہ مسلمانوں کے قریب بھی جمع ہوگئے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں ۔ اقوام متحدہ سکریٹری کونسل نے جمعہ کو حوثی سے کہا تھا کہ وہ حکومت کے کلاف مہم ختم کردیں اور بیرونی ممالک کو مداخلت کے خلاف انتباہ دیا ۔ سکریٹری نے حوثی سے اپیل کی تھی کہ وہ حکومت کے خلاف کوئی مہم نہ چلائیں اور کارروائی نہ کریں ۔لیکن دیر گئے حوثی قائد عبدالملک الحوثی نے کہا کہ جدوجہد تیسرے مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے ۔ اور آخری مرحلہ میں سیول نافرمانی ہے اور یہ دستور کے تحت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مقام میں رہنے والوں اور حامیوں سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ وہ کل صبح چینج اسکوائر پر جمع ہوجائے ۔ حوثی نے ایک ٹیلی ویژن پر عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ اپیل کی ۔ یہ چیانل حوثیوں کی مملکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیول نافرمانی اس ہفتہ تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بدعنوانیاں جاری رہیں تو مزید سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ ہم کرپشن کو اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سرگرم ہیں۔ گزشتہ ہفتہ نئی یمنی حکومت کی تشکیل کے لئے بات چیت ناکام ہوگئی ہے اور احتجاجی موجودہ حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ فیول کی قیمتوں کے مسئلہ پر بھی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے اور قبائلی قائد حوثی فیول سبسیڈی کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ صدر عبدالرب منصور نے سبسیڈی میں کٹوتی کی سال گزشتہ ملک ہادمی نے تقریباً3بلین ڈالر خرچ کئے اور سبسیڈی دی ۔ حوثی نے کلیدی وزراء کے قریب ایرپورٹ جانے والی سڑک پر خیمے لگائے ہیں تاکہ وزراء کی توجہ مبذول کروائی جاسکے ۔Call for Houthi civil disobedience in Yemen
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں