وزیر اعظم مودی کا روزہ - مہمان کی میزبانی کے سلسلہ میں امریکہ فکرمند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

وزیر اعظم مودی کا روزہ - مہمان کی میزبانی کے سلسلہ میں امریکہ فکرمند

واشنگٹن
یو این آئی
جب مہمان کوئی عام شخص نہ ہوبلکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا سربراہ ہو اور میزبان بھی کوئی معمولی آدمی نہیں ہو بلکہ دنیا کے سب سے امیر ملک کا صدر ہو اور پھر بھی مہمان نوازی میں رخنہ آجائے تو واقعی فکر مند ہونے والی بات ہے ۔ اس پریشانی میں اس بار الجھے ہیں امریکہ کے صدر بارک اوباماجنہوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں29ستمبر کو رات کے کھانے کا انتظام کر رکھا ہے ۔ لذیذ پکوانوں کی پوری فہرست تیار ہے جس میں ہندوستانی سے لے کر کانٹننٹل تک کے انواع و اقسام کے پکوان شامل ہیں ۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ مسٹر مودی نورات کی مناسبت سے نودنوں کے برت پر ہیں اور اسی دوران ان کا یہ امریکہ کا دورہ بھی جاری ہے ۔ حالانکہ وائٹ ہاؤس میں عشائی کا انتظام کرنے والے افسران نے کہا کہ مسٹر مودی کے برت سے کوئی بڑی رکاوٹ نہیں آنے والی ہے لیکن وہ یہ نہیں بتا پارہے ہیں کہ آخر برت پر رہنے والے مسٹر مودی کو وہ کیا پیش کریں گے ۔ اس بات کی بھی تفصیل نہیں دی کہ جب مہمان کچھ نہیں کھائے تو پھر میزبان مسٹر اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما مسٹر مودی کے سامنے بیٹھ کر کھانا کیسے کھائیں گے ۔ یہ مشکل صرف وہائٹ ہاؤس کے لئے نہیں ہوگی بلکہ30تاریخ کو امریکہ کے نائب صدر جوائے بائیڈن اور دفاعی سکریٹری جان کیری کی طرف سے مودی کے لئے وزارت خارجہ میں منعقدہ ظہرانہ میں بھی مشکل بنی رہے گی کہ آخر مہمان کو کیا کھلایاجائے ۔ خصوصی موقعوں پر خاص طرح کے کھانے کا انتظام کرنے کے لئے صلاح دینے والی امریکی ماہر جیکلن وہائٹ مور کا کہنا ہے کہ یہ ٹیبل میزس کے خلاف ہے کہ ایک شخص کھانا کھائے اور دوسرا اس کے ساتھ چپ چاپ بیٹھا رہے ۔ ایسے میں برت پر رہنے والے

India's Prime Minister Narendra Modi to Fast During White House Dinner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں