غیر مقیم ہندوستانیوں کا رائے دہی کا حق دینے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

غیر مقیم ہندوستانیوں کا رائے دہی کا حق دینے کا مطالبہ

نیویارک
یو این آئی
غیر مقیم ہندوستانیوں کو رائے دہی کے حقوق دئیے جانے چاہئے۔ یہاں اورسیز فرینڈس آف بی جے پی نے یہ بات کہی ۔ ہندوستان میں بر سر اقتدار پارٹی کی امریکی شاخ جو تخمیناً4ملین ہندوستانی امریکیوں پر مشتمل ہے ان میں سے تقریباً نصف کے پاس کہاجاتا ہے کہ ہندوستانی پاسپورٹس ہیں۔ اور سیز فرینڈس آف بی جے پی کی ایک ٹیم نے صدر چندراکانت پٹیل کے زیر قیادت کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور انہیں ایک یادداشت پیش کی جس میں امریکہ میں مزید ہندوستانی قونصل خانوں کی کشادگی اور ہندوستان کو زائد پروازیں چلانے کے مطالبات شامل ہیں ۔ این آر آئز کو رائے دہی کے حقوق منظور کئے جانے چاہئے۔ یادداشت میں بتایا گیا ہے کہ غیر مقیم ہندوستانی میل کے ذڑیعہ یا متعلقہ قریبی قونصل خانہ میں ووٹنگ کے ذریعہ رائے دہی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یادداشت میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستانی برادری کو یو آئی ڈی اے آئی کارڈس( جو آدھار کارڈس کے طورپر بھی جانے جاتے ہیں) کے لئے ہندوستانی قونصل خانوں میں اپنے نام درج کرانے کی سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانوں میں کام کرنے والا ہندوستانی اسٹاف کو ضامن خدمت ہونا چاہئے ۔ اور خیر سگالی کا رویہ اپنانا چاہئے ۔ اووسسیز سٹیزن آف انڈیا کے لئے اپنایاجانے والے طریقہ کار میں نرمی کی جانی چاہئے ۔ یادداشت کے مطابق ایسے کارڈہولڈرس کو کم از کم30ایکر زرعی اراضی خریدنے کی اجازت دی جانی چاہئے اور ایسی جائیداد کے لئے سیکوریٹی کو یقینی بنانا چاہئے ۔ نیویارک واشنگٹن اور لاس اینجلس میں انڈین کلچرل سنٹرس قائم کئے جانے چاہئیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام سے عوام کا ایک عظیم تر رشتہ برقرار رہے جو ہندوستانی برادری کی ایک انتہائی اہم ضرورت ہے ۔ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کے لئے متوفی افراد کی نعشیں ہندوستان کو واپس لانے ایک آسان ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔ طریقہ کار میں نرمی کی جانی چاہئے اور اس کو سادہ اور کم خرچ اور وقت کے لحاظ سے حساس بنایاجانا چاہئے ۔

Non Resident Indians' demand for voting rights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں