القاعدہ کے بیان پر ہندوستانی امریکی مسلمانوں کی تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-07

القاعدہ کے بیان پر ہندوستانی امریکی مسلمانوں کی تشویش

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستانی امریکی مسلمانوں کی تنظیموں نے القاعدہ کے اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا کہ وہ ہندوستان میں اپنا دہشت گرد نیٹ ورک شروع کرنے والا ہے۔ انڈین امریکن مسلم کونسل کی جانب سے واشنگٹن میں جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ کی اس غیر ضروری حرکت کا موثر جواب دینا ضروری ہے ۔ ہندوستان کے مسلمانوں کا یہ ماننا ہے کہ کئی چیالنجس کا سامنا کرنے کے باوجود جن میں ان کی سلامتی کا مسئلہ بھی ہے، ہندوستان میں القاعدہ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ان تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس خطرہ کا استعمال انتہا پسند تنظیمیں کرسکتی ہیں جو پہلے سے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے سیکولر ڈھانچہ کو دفاع کرنے اپنے عہد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام خطرات کے باوجود ہندوستان میں کثرت میں وحدت کی روایت برقرار ہے۔ این آر آئی مسلم تنظیموں نے حکومت اور سیول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو انتہا پسندی سے بچانے کے لئے ہر ممکنہ قدم اٹھائیں اور تمام شہریوں کے لئے قانون و ترقی کو مساوی بنائیں۔

American NRI Muslims condemn Al Qaeda threats to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں