نریندر مودی پاکستان کو سخت جواب نہیں دے سکے - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

نریندر مودی پاکستان کو سخت جواب نہیں دے سکے - کانگریس

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے وزیر اعظم نریند ر مودی کی جانب سے ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو دئیے گئے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ نواز شریف نے اقوام متحدہ کی مجلس عام میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس قائد راشد علوی نے کہا کہ نریندر مودی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران یا تو نواز شریف کے کشمیر کے تعلق سے دئیے گئے بیان کو پوری طرح نظر انداز کردینا چاہئے تھا یا پھر انہیں انتہائی طاقتور جواب دینا چاہئے تھا۔ جواب دینے کا حق کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے ایک سرکردہ عہدیدار نے نواز شریف کے کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کے مطالبہ کا حوالہ دیا وہیں پر نریندر مودی نے پاکستان سے کہا کہ دہشت گردی کے سائے میں اسلام آبادکے ساتھ سنجیدہ باہمی بات چیت ناممکن ہے ۔ لیکن کانگریس کے ترجمان نے تجویز پیش کی کہ وزیر اعظم کو واضح طور پر کہہ دینا چاہئے تھا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ریاست کے عوام انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنی پسندیدہ حکومت کا انتخاب کررہے ہیں۔ راشد علوی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مودی نے مختلف بین الاقوامی گروپوں کا مذاق اڑایا ہے ۔ وزیر اعظم نے خود حالیہ عرصہ میںG-6اجلاس میں شرکت کی۔ مودی اقتدار میں آنے کے بعد کئی وزارتوں کو تحلیل کرچکے ہیں ۔ ایسامعلوم ہوتا ہے کہ وہ اسی انداز میں بین الاقوامی گروپوں کے ساتھ بھی رویہ اختیار کریں گے ۔ کانگریس قائد نے اپنی تقریر میں اسرائیل فلسطین مسئلہ کا تذکرہ نہ کرنے پر اپنی ناپسندیدگی کااظہار کیا۔

Narendra Modi did not respond hard to Pakistan Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں