نئے چیف جسٹس آف انڈیا کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

نئے چیف جسٹس آف انڈیا کی حلف برداری

نئی دہلی
آئی این ایس
جسٹس ایچ ایل دتو کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ہندوستان کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف دلایا ۔ ایچ ایل دتو ہندوستان کے42ویں چیف جسٹس ہیں ۔ وہ2دسمبر 2015تک اس عہدہ پر برقرا ررہیں گے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آر ایم لودھا سے یہ عہدہ حاصل کیا ، جو27ستمبر کو سبکدوش ہوچکے ہیں ۔ حلف برداری کی یہ تقریب راشٹر پتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہوئی ۔ جب میں نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری ، سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو ، سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آر ایم لودھا اور جسٹس اے ایس آنند شریک تھے۔17دسمبر2008کو ایچ ایل دتو کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا ۔ اس سے قبل وہ کیرالا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ چیف جسٹس دتو3دسمبر1950کو پیدا ہوئے اور23اکتوبر1975کو وکلاء کی فہرست میں انہیں شامل کیا گیا تھا۔

Justice HL Dattu sworn in as Chief Justice of India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں