تارکین وطن ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود معاملہ - ابو ظہبی میں یک روزہ کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

تارکین وطن ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود معاملہ - ابو ظہبی میں یک روزہ کانفرنس

متحدہ عرب امارات میں رہ رہے ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی خاطر ہندوستان ابو ظہبی میں ایک کانفرنس منعقد کرے گا ۔ ہندوستانی سفارت خانہ اور تارکین وطن ہندوستانیوں کے امور کی وزارت کی طرف سے13ستمبر کو منعقد کی جانے والی اس یک روزہ کانفرنس میں9ہندستانی ریاستیں شرکت کریں گی۔ اس اجلاس میں ہندستان سے مختلف ریاستوں کی حکومتوں کے نمائندے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی کے وفود کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں گے ۔ سفارت خانہ نے بتایا کہ کانفرنس کی تھیم، ورکنگ ٹو گیدر: امپروونگ سروس ڈیلیوری ہے جس میں9ریاستی حکومتوں.... بہار، راجستھان ،کیرل، تمل ناڈو، آندھرا پردیش ، گوا، پنجاب ، تلنگانہ، مغربی بنگال ، اور مرکز کے زیر انتظام ریاست انڈمان نکو بار جزائر نے اس میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد متحدہ عرب امارات میں سر گرم مختلف ہندوستانی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کر کے ہندستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے ۔
اس کانفرنس میں ہندستانی کمیونٹی اور ان کے نمائندوں کو ریاستی حکومتوں کے نمائندوں سے براہ براست بات چیت کرنے کا موقع ملے گا اور وہاں رہ رہے ہندوستانیوں کے اور ہندوستان میں رہ رہے لوگوں کے مسائل کے بارے میں غوروفکر کیاجائے گا۔

Meet to improve delivery of services for welfare of Indians in UAE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں