ہندوستانی نژاد ماہر ریاضی کو بین الاقوامی اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

ہندوستانی نژاد ماہر ریاضی کو بین الاقوامی اعزاز

Daya-Reddy-mathematician-elected-president-ICSU
ہندوستانی نژاد جنوبی آفریقہ کے ماہر ریاضی ، دیا ریڈی کو انٹر نیشنل کونسل فارسائنس(آئی سی ایس یو) کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ ریڈی کو آئی سی ایس یو کے120قومی ارکان اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے سائنٹفک یونینوں کے نمائندوں نے ووٹ دیا ۔ آئی سی ایس یو ایک غیر سرکاری تنظیم ہے ، جسمیں عالمی سطح پر121ممالک کی سائنٹفک تنظیمیں اور31بین الاقوامی سائنٹفک یونین شامل ہیں ۔ جنوبی آفریقہ کے وزیر سائنس و ٹکنالوجی نالیڈی پنڈال نے ریڈی کو مبارک باد دی ۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ جنوبی آفریقہ اور آفریقہ کے لئے بہت کچھ کیا گیا ہے ۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا بر اعظم کی مہارت ، قیادت کی صلاحیت اور کردار کو جو ہم عالمی سائنس میں اداد کررہے ہیں تسلیم کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی آفریقہ کے لئے ایک عظیم اعزاز ہے کیونکہ وہ ہمارے محققین اور سائنسدانوں کے بہترین کام اور ان کے عالمی اداروں میں حصہ داری کو تسلیم کیا ہے ۔

Indian-origin mathematician Daya Reddy elected president of ICSU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں