نواز شریف کو سپریم کورٹ میں کھینچنے عمران خان کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

نواز شریف کو سپریم کورٹ میں کھینچنے عمران خان کا انتباہ

کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ میں فوج اور مظاہرین کے بارے میں مبینہ طور پر دروغ گوئی کے لئے سپریم کورٹ میں کھینچنے کا انتباہ دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر نشین نے پارلیمنٹ کے سامنے رات میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات بشمول شریف کے استعفیٰ کے مطالبہ کو قبول کرنے تک دھرنا جاری رکھیں گے ۔ خان نے کہا’’ پی ٹی آئی کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل ٹھہرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی کیونکہ وہ پی ٹی آئی کی قیادت کے بارے میں قومی اسمبلی کے ایوان میں جھوٹ بول رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ شریف نے ان کی پارٹی اور ڈاکٹر طاہر القادری کو نقصان پہنچانے کے لئے جھوٹ بولا ہے ۔ خان اور قادری نوا ز شریف پر استعفیٰ کے لئے دباؤ ڈالنے کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں، ان پر2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ طور پر دھاندلی کا الزام ہے ۔ اس مسئلہ پر گزشتہ تین ہفتوں سے احتجاج جاری ہے اور کئی دور کے مذاکرات کے بعد بھی بحران ختم ہونے کے کوئی اثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ حکومت نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کے امکان کو مسترد کردیا ہے اور مبینہ دھاندلیوں کے تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اگر ان کے خلاف الزاما ت ثابت ہوجاتے ہیں تو شریف مستعفیٰ ہوجائیں گے ۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت پاکستان کے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ چین کے صدر زی جن پنگ نے مظاہروں کی وجہ سے اپنا دورہ منسوخ کیا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ان کا دورہ پاکستان کا کوئی منصوبہ ہی نہیں تھا کیونکہ دورہ کو قطعیت نہیں دی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکرات کار کمیٹی میڈیا میں اعلان کررہی ہے کہ پی ٹی آئی کے 5مطالبات کو جو گزشتہ سال کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور انتخابی اصلاحات سے متعلق ہیں قبول کرلیا گیا ہے لیکن پارٹی کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی ۔ خان نے وزیر فینانس اسحق ڈار پر بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے بھی پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے جھوٹ کا پنڈار کھول دیا کہ گزشتہ سال شرح ترقی میں4.1فیصد کا اضافہ ہوا تھا ، حالانکہ آئی ایم ایف کے عہدیداروں کے مطابق شرح نمو3.3فیصد برقرار رہی ہے ۔

Pakistan protests: Imran Khan threatens to take Nawaz Sharif to court for 'lying'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں