شمالی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-02

شمالی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

سلی گوڑی
ایس این بی
اپنے چار روزہ شمالی بنگال کے دورے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج یہاں سلی گوڑی پہنچی ۔ باگڈوگراہوائی اڈے میں اترنے کے بعد اپنے قافلے کے ساتھ ممتا بنرجی براہ راست سرکس میدان پہنچی ، جہاں ایک سرکاری پروگروام کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ سرکس میدان میں کھچا کھچ بھری بھیڑ کے درمیان انہوں نے 12منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان میں سلی گوڑی کے دوبارہ تعمیر کئے گئے وین بندھو منچ ،اتر کنیا(شمالی بنگال میں ریاستی سکریٹریٹ) میں پنشن ڈائریکٹوریٹ کے شاخ کا دفتر، آچاریہ پرفل چندرائے کالج کی عمارت، این بی ایس ٹی سی کی 20نئی بس سروس ، سلی گوڑی ضلع ہسپتال میں سی ٹی اسکین سروس، مالبازار اور نکسل باڑی میں مناسب قیمت کی دوا دکان شامل ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے گیتا دیوی چھٹھ پوجا گھاٹ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس موقع پر سات منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ اس میں جئے گاؤں میں ایک مارکیٹ کامپلیکس ، جلپائی گوڑی ، راج باڑی دگھی کی حسن کارکے منصوبے اور ناگرا کاٹا بلاک کے نیا شیلی اور ہلا چائے کے باغات میں پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایٹا ہار میں باسٹل کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ نے کنیا شری ، شکشا شری اندرارہائش منصوبہ ، گیتا نجلی منصوبہ کے فائدہ اٹھانے کے لئے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔ کئی لوگوں کے درمیان کسان کریڈیٹ کارڈ،زمین کا پٹا، پمپ سیٹ ، پاورٹیلر ،سائیل وغیرہ بھی تقسیم کیا۔
اس موقع پر شمالی بنگال ترقیات کے وزیر گوتم دیو، ایم پی دشرتھ ترکی ، وجئے چندر ورمن ، رکن اسمبلی کھگیشور رائے ، اننت دیو ادھیکاری روردرناتھ بھٹاچاریہ، جلپائی گڑی میونسپلٹی کے چیئر مین موہن باسو، اور ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سنجے مترا بھی موجود تھے ۔ سرکس میدان میں تقریب کے بعد قریب پانچ بجے وزیر اعلیٰ براہ راست کالمپونگ کے ڈیلوکے لئے روانہ ہوگئیں ۔ ڈیلو میں منگل کو وزیر اعلیٰ کا کافی مصروف پروگرام ہے۔ وہ وہاں جی ٹی اے کی میٹنگ میں شامل ہوں گی ۔ اس کے علاوہ لیپچا ڈیولپمنٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ بھی ان کی ملاقات ہونی ہے ۔ کالمپونگ میں وزیر اعلیٰ ضلع کے پولیس و انتظامی حکام کے ساتھ بھی اجلاس کریں گی۔

Mamata Banerjee launched development projects in North Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں