لاہور کے قریب مسجد منہدم - 19 نمازی جاں بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-10

لاہور کے قریب مسجد منہدم - 19 نمازی جاں بحق

پاکستان کے لاہور شہر کے ایک گنجان آباد علاقہ میں ایک دو منزلہ مسجد منہدم ہونے سے کم از کم19نمازی جاں بحق ہوگئے اور مزید30کے ملبہ کے نیچے پھنس جانے کا اندیشہ ہے ۔ حکام نے بتایا کہ واگھا سرحد کے قریب لاہور کے مضافات میں واقع گنجان آبادی والا علاقہ داروغہ والا میں جہاں عموماً کم آمدنی کے حامل افراد رہتے ہیں ، جامع مسجد حنفیہ اس وقت منہدم ہوگئی جب50سے زائد افراد ظہر کی نماز ادا کررہے تھے۔ مسجد کا بڑا مینار گر پڑا اور اس کے ساتھ چھت منہدم ہوگئی ۔ مسجد کے قریب ایک دکان چلانے والے عظیم رفیق نے بتایا کہ میں نے ایک زبردست آواز سنی اور مسجد کی طرف گیا۔ میں نے دیکھا کہ بیشتر مصلی ملبہ کے نیچے دب گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند خوش قسمت افراد اس واقعہ میں بچ گئے ۔ جو وضو خانہ کے علاقہ میں تھے ۔ مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں جن میں بعد میں پنجاب ایمرجنسی ریسکیو سرویس کے عہدیدار شامل ہوئے۔11زخمیوں کو ایک قریبی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ ریسکیو عہدیدار جام سجاد نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اب تک19افراد جان بحق ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مزید 30افراد اب بھی ملبہ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں انہیں باہر نکالنے کے لئے پوری کوششیں کررہی ہیں ۔ بلدی ایجنسیوں اور مقامی افراد نے بتایا کہ حالیہ بارش کے باعث مسجد منہدم ہونے کا واقعہ پیش آیا ہوگا۔

Lahore mosque roof collapse death toll reaches 19

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں