زبان کے مسئلہ کا دستوری ترمیم کے ذریعہ ہی حل ممکن - کرناٹک وزیر تعلیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-13

زبان کے مسئلہ کا دستوری ترمیم کے ذریعہ ہی حل ممکن - کرناٹک وزیر تعلیم

کرناٹک کے وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم کے رتناکر نے آج کہا کہ زبان سے متعلق پالیسی کے مسئلہ سے اسی وقت انصاف کیاجاسکتا ہے جب مرکزی حکومت اس کے لئے دستور میں ترمیم کرے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے بعد یہ مسئلہ دستوری ترمیم کے زریعہ ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔ فیصلہ کا پورے ملک اور تمام ریاستوں پر اثر پڑے گا ۔ سپریم کورٹ نے ابتدائی ذریعہ تعلیم سے متعلق اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے حکومت کرناٹک کی جانب سے دائر کردہ اپیل کل خارج کردی تھی ۔ رتناکر نے کہا کہ مادری زبان اور ریاست کی زبان دو علیحدہ چیزیں ہیں ۔ ہمارا خیال ہے کہ اس مسئلہ پر قومی سطح پر مباحث ہونا چاہئے کوینکہ ہمارے ملک میں کئی زبان ہیں۔ ریاست کی زبان کا فیصلہ اکثریت کی بنیاد پر کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر کرناٹک نے اس مسئلہ پر توجہ دلاتے ہوئے کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو مکتوبات روانہ کی ہیں اور پورے ملک میں زبان سے متعلق پالیسی واضح کرنے کے لئے مرکزپر دباؤ ڈالنے کی خواہش کی ہے ۔ سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ کے ذریعہ حکومت کرناٹک سے کہا کہ وہ پرائمری ایجوکیشن کی فراہمی میں لسانی اقلیت پر مادری زبان مسلط نہیں کرسکتی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں