سعودی عرب - غیر ہنرمندوں کی تنخواہوں میں ہند کی طرف سے 71 فیصد اضافہ کی تجویز مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-12

سعودی عرب - غیر ہنرمندوں کی تنخواہوں میں ہند کی طرف سے 71 فیصد اضافہ کی تجویز مسترد

سعودی ریکروٹنگ نیشنل کمیٹی نے ہندوستان کی جانب سے مملکت میں اپنے یہاں کے غیر ہنر مند کارکنان کی تنخواہوں میں71فیصد تک کے اضافے کو مسترد کردیا۔ ہندوستان نے اپنے غیر ہنر مند کارکنان کی انتہائی اور ابتدائی حد سعودی حکام سے ربط و ضبط پیدا کئے بغیر71فیصد تک بڑھا دی ہے ۔ سعودی ریکروٹنگ نیشنل کمیٹی نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اضافے کو منسوخ کرے۔ ہندوستان کے لئے ویزے بند کردیے گئے ۔ موقف یہ ہے کہ اگر ہندوستان کے فیصلے کے مطابق غیر ہنر مند کارکنان کی تنخواہوں کے حوالے سے کیا جانے والا اضافہ قبول کرلیاجاتا ہے تو اس سے سعودی معیشت پر برا اثر پڑے گا اور پرانی تنخواہوں کے پیش نظر تیار کردہ منصوبوں کا توازن بگڑ جائے گا۔ ریکروٹنگ کی قومی نیشنل کمیٹی کے چیرمین سعد البداح نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تنخواہیں قبول نہیں کریں گے ۔ دریں اثناء ہندوستانی سفارتخانے کے عہدیدار ہیمنت کوتالوار نے واضح کیا کہ ہندوستان وزارت محنت تنخواہوں میں اضافے کی مجاز ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی کارکنان کے معاملات کو منظم کرنے اور نجی اداروں و کمپنیوں کے لئے ہندستانی کارکنان درآمد کرنے کی شرائط کی بابت دونوں ملکوں میں کوئی معاہدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہندوستانی وزارت محنت ہی کارکنان کی تنخواہیں متعین کرنے کا اختیار رکھتی ہے اور وہ جب چاہے اضافہ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مملکت میں ہندوستانی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر تنخواہوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔ مملکت میں2.75ملین ہندوستانی کام کررہے ہیں۔ واس کے مطابق سعودی وزارت محنت میں میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر تیسیرالمفرج نے واضح کیا ہے کہ سماجی ویب سائٹ پر گردش کرنے والا وہ دعویٰ درست نہیں جس میں کہاجارہا ہے کہ ہندوستانی کارکنان کے ساتھ کئے جانے والے ملازمت کے معاہدے کی ایک دفعہ یہ بھی ہے کہ اگر ہندوستانی کارکن کی دیت اس کے کفیل کو ادا کرنی ہوگی۔ المفرج نے بتایا کہ ہندستانی کارکنان کے ساتھ ملازمت کا معاہدہ ویب سائٹ www.musaned.gov.saپر موجود ہے ۔ اس کی دفعہ18میں یہ بات تحریر ہے کہ اگر گھریلو ملازمہ یا ملازمت کی مدت مکمل کرنے کے بعد ہندوستان واپس جانا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں آجر بینک سے تنخواہ ریکارڈ کی رسید حوالے کرے گا ۔ اس پر ملازم یا ملازمہ کے دستخط ہوں گے ۔بینک کی یہ رسید ثبوت کے طورپر سعودی اور ہندوستانی اداروں کو پیش کی جاسکے گی ۔ المفرج نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ وہ ریکروٹنگ سے متعلقہ خبروں کی اشاعت میں حقائق پیش کرنے کا اہتمام کریں اور سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کر کے ہی شائع کریں ۔

KSA rejected the proposal for salary increment in Indian labour

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں