ممبئی کے حضرت مخدوم علی مہائمی کتب خانہ میں نایاب کتابوں کا ذخیرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-12

ممبئی کے حضرت مخدوم علی مہائمی کتب خانہ میں نایاب کتابوں کا ذخیرہ

makhdoom-library-mumbai
حضرت مخدوم علی مہائمی میموریل آر نیٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور لائبریری سے سینکڑوں طلباء اور عوام فیض یاب ہورہے ہیں ۔ اس کی بنیاد 2006میں ڈالی گئی ، اس کتب خانہ میں اردو، عربی، فارسی سمیت مختلف زبانوں میں کتابیں موجود ہیں ۔ جن میں تصوف ، اسلامی، تاریخ اسلامی اور اسلامی کلچرل پر کتابیں ہیں ۔ تحقیقاتی کام بھی یہاں کیاجاتا ہے ۔ سیمنار اور تعلیمی پروگرام بھی ہوتے ہیں اور یونیورسٹی میں جو طالب علم حضرت مخدوم شاہ ؒ پر پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں وہ داخلہ لے سکتے ہیں ۔ حضرت مخدوم علی مہائمی میموریل آرنیٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور لائبریری کے مقاصد کے بارے میں کنوینر نور پرکار مطلع کرتے ہیں کہ یہاں اردو، عربی، فارسی ، انگریزی اور مختلف زبانوں میں کتابیں موجود ہیں ۔ تصوف ،اسلامی تاریخ اور عام تاریخ کے ساتھ ساتھ ادبی کتابیں بھی رکھی گئی ہیں۔ دینی کتابوں میں احادیث کی کتابیں اور ڈکشنریاں بھی ہیں۔نور پرکار کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔ اردو ادیب اور افسانہ نگار نور پرکار کی ادبی خدمات پر ممبئی یونیورسٹی شعبہ اردو کی ایک طالبہ ارشدہ بیگم سلماننے اپنا ایم فیل مکمل کیا ہے ۔ نور پرکار کاشمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جوکہ خاموشی کے ساتھ ادب کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان کی تخلیقات بھی منظر عام پر آچکی ہیں اور انہیں اس انسٹی ٹیوٹ کی اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں