جیہ للیتا کے خلاف غیر محسوب اثاثہ جات کیس کا آج فیصلہ متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-27

جیہ للیتا کے خلاف غیر محسوب اثاثہ جات کیس کا آج فیصلہ متوقع

چینائی
پی ٹی آئی
جیسے ہی آل انڈیا انا ڈی ایم کے کی سربراہ وچیف منسٹر جے جیہ للیتا کے 18اسل قدیم غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں فیصلہ کے لئے الٹٰ گنتی شروع ہوئی سیاسی پارٹیاں بنگلور میں کل خصوصی عدالت کی جانب سے66سالہ لیڈر کے تعلق سے سنائے جانے والے فیصلہ میں دلچسپی کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں پارٹی کارکن اور عہدیدار انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا کے تعلق سے فیصلہ کے منتظر ہیں حتی کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی سیاسی زندگی میں ایک اور طوفان کا سامنا کرسکتی ہیں۔ انہوںنے زور دے کر کہا کہ یہ کیس1996کے انتخابات میں جیہ للیتا کی پارٹی کی زبردست کامیابی کے بعد ڈی ایم کے نے سیاسی رقابت کی وجہ سے ان کے خلاف یہ کیس درج کیا تھا ، اور نشاندہی کی کہ در حقیقت وہ ان کے خلاف دائر کردہ دیگر چند کیسس میں باعزت بری ہوئی ہیں۔

Tamil Nadu CM Jayalalitha’s illegal assets case final decision will come today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں