آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-27

آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین

گوہاٹی
پی ٹی آئی
آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین ہے جب کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر40ہوگئی ہے ۔ اور چیف منسٹر ترون گوگوئی سیلاب زدہ گول پاڑہ اور کامرود یہی ضلع کا آج ایک فضائی سروے کیا۔ گوگوئی نے تقریباً45منٹ تک دو اضلاع کا فضائی سروے کیا لیکن گول پاڑہ ضلع میں ریلیف کیمپس کا دورہ کرنے خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سے نہیں اتر سکے ۔ سی ایم او کے عہدیداروں نے یہ باتکہی۔ گول پاڑہ اور کامرو(رورل) اضلاع میں دو نعشیں دستیاب ہوئیں۔ جس کے ساتھ ہی تاحال سیلاب کی وجہ سے مرنیو الوں کی تعداد بڑھ کر40ہوگئی ۔ کامرو رورل ضلع کے حصوں سے موسلا دھار بارش کی اطلاع ملی ہے جہاں پانی کی سطح بوکو چھیگائوں اور پالاس باری میں گھٹ رہی ہے۔ حالانکہ گوروئی ماری ، چامریا ، سنتولی، تلاتوری اور ناگربیرا میں اراضی کے وسیع علاقہ ہنوز زیر آب ہیں۔ قومی شاہراہ 37پر ٹریفک انتہائی سست رفتار کے ساتھ چل رہی ہے ۔ جب کہ ضروری اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کو ہی چلانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جلع کے بری طرح متاثر ہ علاقوں کوبرقی کی سربراہی پانچ دن بعد آج بحال کردی گئی ہے ۔
تام گول پاڑہ میں قومی شاہراہ ہنوز زیر آب ہے اور ٹریفک کی کوئی نقل و حرکت نہیں ہے جب کہ ایک لکڑی کا پل آگیادارے روڈ پر بہہ گیا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں گول پارہ میں سب سے زیادہ18اموات درج کی گئی ہیں جس کے بعد کامرورورل میں14اور کامرو میٹرو میں چھ اموات درج کی گئی ہیں ۔ دھوبری اور تنسو کیا دونوں میں ایک اور گوہاٹی میں5افراد ہلاک ہوگئے ہیں جو کامرو میٹرو ضلع کے تحت آتے ہیں ۔ ہفتہ سے شروع ہونے والی تین روزہ بارش کے دوران صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے ۔ پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے ۔ پڑوسی میگھالیہ ارونا چل پردیش میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی جاریہ لہر شروع ہوئی ۔ جس سے ریاست کے 11اضلاع میں تقریباً10لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے ۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں حکام نے یہ بات کہی ۔ کامرو میں715مواضعات کی3لاکھ40ہزار کی بھاری آبادی متاثر ہوئی ہے ۔ جب کہ گول پارہ میں یہ تعداد1,85,000ہے۔ زائد از1,11لاکھ ہیکٹرس فصل کی اراضی سیلابی پانی میں ڈوب چکی ہے ، اور مویشیوں اور پولٹری کے بھاری نقصانات کا تخمینہ لگایاجارہا ہے ۔

Flood situation remains grim in Assam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں