سری نگر کے حیدر پورہ علاقہ کی جامع مسجد سیلاب سے محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-13

سری نگر کے حیدر پورہ علاقہ کی جامع مسجد سیلاب سے محفوظ

یہ شام کا وقت ہے اور یہاں مولوی صرف اذاں دیتے ہوئے سناجاسکتا ہے ، جو عبادت کے لئے ایک پکار ہے اور عقیدت مند نماز پڑھنے کے لئے مسجد کے اندر داخل ہوتے ہیں ۔ اس کے فوری بعد بے شمار افراد مسجد کے داغدار صحن میں غذا کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ یہ حیدر پورہ علاقہ میں جامع مسجد ہے جووادی کشمیر میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے ایک بڑے ریلیف سینٹر میں تبدیل ہوچکی ہے ۔جہاں خواتین اور بچوں کے بشمول سینکڑوں نے پناہ لی ہے ۔ یہ مسجد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک علامت بن گئی ہے کیونکہ کئی ہندو بھی جو کام کے لئے بیرون ریاست سے آئے تھے یہاں پناہ لے رہے ہیں۔ مسجد کے اس کیمپ میں پناہ گزین موجود ہیں جو سیلاب کی وجہ سے غیر متاثر رہی ہے۔ اس مسجد میں پناہ لینے کے لئے وادی کے مختلف حصوں سے بے شمار پناہ گزین آئے ہیں اور ہر ایک پناہ گزین جس نے پی ٹی آئی سے بات کی اس کے پاس دہشت اور درد کی ایک کہانی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کس طرح رہائشی علاقوں میں شروع ہوا اور کس طرح سیلاب کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ۔ کوئی شخص اپنے آپ اور کوئی شخص فوج کی مدد کے ساتھ اور کوئی شخص مقامی باشندوں کی مدد کے ساتھ یہاں آیا ہے ۔ میں نے خاندان کے دیگر تین ارکان کے ساتھ اپنا مکان اتوار کی شام (31اگست) کو چھوڑ دیا، جب پانی کی سطح تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی ۔ میں نے ایک کشتی کا انتظام کیا اور پہلے اپنی دختر کو مسجد کو بھیجا اس کے بعد ہم تمام نے اس کی تقلید کی تب سے ہم اس مسجد میں قیام پذیر ہیں۔ ایک سرکاری ملازم58سالہ بشیر احمد اکھون اور60سالہ خالدہ اختر نے اپنی آپ بیتی سنائی کہ کس طرح وہ اور بچوں کے ساتھ ان کے خاندان کے دیگر چھ ارکان نے دہشت میں تینگ پورہ میں اپنا مکان چھوڑا جب پانی کی سطح اتوار کی شب بڑھ گئی ۔ پہلے ہم نے ایک قریبی دواخانہ میں پناہ لی تھی لیکن دواخانہ کی عمارت بھی خطرہ میں تھی اور مایوسی کے علام میں پولیس کو فون کالس کئے گئے ۔ تقریباً آدھی رات کو فوج ہمیں بچانے کے لئے آئی۔ میں ان کی انتہائی شکر گزار ہوں۔ اس خاتون نے بے گھر خاندانوں کو پناہ فراہم کرنے کے لئے مسجد کے ارباب مجاز سے بھی اظہار تشکر کیا۔ جس میں ان کے شوہر ، تین بچے ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں۔

J K floods: Hyderpora mosque in Kashmir gives shelter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں