ایبولا وائرس - مکہ عرفات ہاسپٹل میں خصوصی وارڈ کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-10

ایبولا وائرس - مکہ عرفات ہاسپٹل میں خصوصی وارڈ کا قیام

سعودی حکومت نے جج کے دوران مکہ کے عرفات ہاسپٹل میں50بیڈ پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ قائم کرنے کے لئے منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ایبولا وائرس کے علاوہ دیگر متعدد امراض کے خلاف یہ احتیاطی قدم ضروری ہے۔ نائب وزیر صحت برائے منصوبہ بندی و ترقی محمد الخشیم نے بتایا کہ مصروف ترین موسم حج کے دوران مکہ اور دیگر مقدس مقامات پر22ہزار ڈاکٹرتعینات کئے جائیں گے جو ایبولا سے مقابلہ کے لئے بین الاقوامی معیارات کے مطابق تربیت یافتہ ہوں گے ۔ عرب نیوز نے محمد الخشیم کے حوالہ سے مزید بتایا کہ وزارت صحت‘‘مملکت میں16باب الداخلہ کے علاوہ جدہ میں شاہ عبدالعزیزانٹر نیشنل ایر پورٹ اور مدینہ میں محمد بن عبدالعزیز ایر پورٹ پر بھی عازمین کی سختی سے جانچ کررہی ہے ۔ دریں اثناء543عازمین پر مشتمل ایک قافلہ نائیجیریا سے کل سعودی عرب پہنچا ۔ جنہیں سخت جانچ کے عمل سے گزرنا پڑا ۔ الخشیم نے بتایا کہ وزارت صحت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل کررہی ہے تاکہ ایبولا سے متاثر کسی عازم کو ہجوم میں شامل ہونے سے روکا جاسکے ۔ نائیجیریا اور دیگر افریقی ممالک سے آنے والے عازمین کا ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔

Isolation ward in Mecca to check Ebola virus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں