ہندوستان قواعد پر مبنی عالمی تجارت کا مخالف نہیں - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-10

ہندوستان قواعد پر مبنی عالمی تجارت کا مخالف نہیں - مودی

غذائی سبسیڈی مسئلہ پر عالمی تنظیم تجارت(ڈبلیو ٹی او) کی بات چیت مسدود کرنے کے الزامات کے چند ہفتوں بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک قواعد پر مبنی عالمی تجارت کا مخالف نہیں لیکن غریبوں اور کسانوں کے مفادات کو قربان نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے فوڈ اینڈ اگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کے دورہ کنندہ ڈائرکٹر جو زگرازیانوڈی سلوا کو ہندوستان کے موقف سے واقف کرایا اور ان سے خواہش کی کہ وہ عالمی تنظیم تجارت میں غریبوں اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں قیادت کریں۔ ڈی سلوا کے ساتھ میٹنگ کے دوران مودی نے کہا کہ ہندوستان زرعی شعبہ میں ابھرتے ہوئے چیالنجس کے حل میں ایف اے او کی سرگرم شراکت داری کا خواہاں ہے ۔ وہ ہندوستان میں خواتین کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی مہم تیار کرنا چاہتا ہے ، جس میں غذائی اقدار اور عادتوں کو بہتر بنانے کے طریقوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ پی ایم او سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ڈی سلوا سے ملاقات کے دوران مودی نے کہا کہ ہندوستان قواعد پر مبنی عالمی تجارت معاہدہ کا مخالف نہیں ، لیکن وہ غریبوں اور کسانوں کے مفادات اور غذائی تحفظ کو قربان نہیں کرسکتا ۔ جنیوا میں جولائی میں منعقدہ عالمی تنظیم تجارت کی بات چیت کے دوران ہندوستان نے اجناس کے ذخیرے اور غذائی سبسیڈی کے مسئلہ پر سخت موقف اختیار کیا تھا ، جس کے بعد امریکہ نے بات چیت کی ناکامی کے لئے اسے مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

India not blocking rule-based global trade: PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں