ہندوستان شرح نمو کو پھر بڑھانے کا پابند - بحرین میں سشما سوراج کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-07

ہندوستان شرح نمو کو پھر بڑھانے کا پابند - بحرین میں سشما سوراج کا خطاب

منامہ
پی ٹی آئی
وزیر خارجہ ہند سشما سوراج نے آج کہا ہے کہ ہندستان، معاشی ترقی شرح نمو کی رفتار میں اضافی کو بحال کرنے کا پابند ہے اور واضح پالیسیوں کا حامل ہے جن سے تجارتی ماحول، شفافیت اور عاجلانہ ترقی میں سہولت ہوگی ۔ سشما سوراج نے جو تیل کی دولت سے مالامال ملک بحرین کے2روزہ دورہ پر ہیں ، یہاں ہندستان کے ساتھ ملاقات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’نتیجہ آپ کے سامنے ہے کہ صرف100دنوں میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح میں دو بارہ اضافہ کے ابتدائی آثار واضح ہوگئے ہیں۔ گزشتہ اپریل۔ جون کی سہ ماہی کے لئے شرح نمو میں پھر ایک بات5.7فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ ڈھائی برسوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔ معاشی امور میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے ۔ سرمایہ کاری سے متعلق استفسارا بڑھے ہیں اور سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہوا ہے ۔ ہماری حکومت شرح نمو میں اضافہ کو بحال کرنے کی پابند ہے ۔ ‘‘ سشما سوراج نے کہا کہ حکومت نے مینو فیکچرنگ انفراسٹر کچر اور تجارت پر نظر رکھتے ہوئے شرح نمو پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ وزیر خارجہ نے سمندر پار ہندوستانیوں سے خواہش کی کہ وہ ملک کی ترقی کے ایجنڈہ میں حصہ لیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انفراسٹرکچر اور جائیداد کے شعبہ میں اہم فروغ کی شکل میں حکومت سرمایہ کاری کے2نئے ٹرسٹوں کے لئے ٹیکس رعایتوں کی تجویز رکھتی ہے۔ ایک ٹرسٹ انفراسٹرکچر انوسمنٹ ٹرسٹ ہے اور دوسرارئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ ہے ۔ مجوزہ رعایتوں کا مقصد بیرون ہند اور اندرون ملک بشمول این آرآئیز، سرمایہ کاروں سے طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔ سشما سوراج نے کثیر تعداد میں ہندوستانیوں کو قبول کرنے اور ان کی میزبانی کرنے پر بحرین سے حکومت ہند کے تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ’’ہندستان اور بحرین بہترین باہمی تعلقات کے حامل ہیں۔
متعدد بین الاقوامی مسائل پر بحرین اور ہندوستان کے نقاط نظر میں مطابقت پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ بحرین ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان بحرین کو اور اس سارے علاقہ کو کس قدر زبردست اہمیت دیتا ہے ۔ بحرین میں رہنے والوں کی جملہ تعداد 12لاکھ کے منجملہ ہندوستانیوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہے ۔ بحرین کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات کا یہ ایک اہم پہلو ہے ۔ سشما سوراج نے یہاں کار کرد ہندوستانیوں کی ستائش کی اور کہا کہ’’سمندر پار آپ کے کارناموں نے حقیقی معنی میں ہندستان کو طاقتور تر اور اپنی صلاحیتوں کے بارے میں مزید اعتماد کا حامل بنادیا ہے ۔‘‘

India committed to bring back growth, Sushma Swaraj says in Bahrain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں