ہندوستان پہلی کوشش میں مریخ کے مدار میں داخل ہونے والا دنیا کا پہلا ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

ہندوستان پہلی کوشش میں مریخ کے مدار میں داخل ہونے والا دنیا کا پہلا ملک

بنگلور
پی ٹی آئی
مریخ کے مدار میں ہندوستان کے مریخ آربیٹر( خلائی گاڑی) کے داخلہ کے قطعی اور اہم مرحلہ سے عین قبل اس خلائی گاڑی کے مایع انجن کو آج کامیابی کے ساتھ تجرباتی طور پر داغا گیا اور اس کی ٹریجکٹری کو درست کیا گیا ۔ ہندوستان کی مریخ خلائی ، چہار شنبہ24ستمبر کو مریخ کے مدار میں داخل کیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ مریخ آربیٹرمشن پر440نیوٹن لیکو یڈاپوجی موٹر( ایل اے ایم) انجن گزشتہ300ایام سے بے کار تھا جس کو آج 4سکنڈ کے لئے فائر کیا گیا۔اس طرح مریخ کے مدار میں ہندستان کی خلائی گاڑی کو داخل کرنے میں ہونے والی کامیابی کے بارے میں اسرو کے سائنسدانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ اسرو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’’مین لیکویڈ انجن (ایم ایل ای) کو میرخ آربیٹر(خلائی گاڑی) پر کامیابی کے ساتھ ٹسٹ فائر کیاگیا۔ پروگرام کے مطابق4سیکنڈ تک شعلے نکلتے رہے ۔ ٹریجکٹری کو درست کرلیا گیا۔ اب مارس آربیٹرمشن معمول کے منصوبے کے مطابق مریخ کے مدار میں داخل کیاجائے گا۔‘‘ آج یہ کامیابی ایک ایسے وقت ملی ہے جب مریخ آربیٹر مشن مریخ کے دائرہ کشش ثقل میں داخل ہوگیا ہے ۔ اسرو کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندستان کی یہ خلائی گاڑی مریخ کے دائرہ کشش ثقل کے5.4لاکھ کلو میٹر نصف قطر میں ہے۔666ملین کلو میٹر کے سفر پر یہ خلائی آربیٹر کی رفتار کو22.1کلو میٹر فی سکنڈ سے گھٹا کر4.4کلو میٹر فی سکنڈ کردینا ہوگا تاکہ یہ مریخ کے مدار میں داخل ہو۔ اس تاریخ کو مین لیکویڈ انجن کو24منٹ کے لئے فائر کیاجائے گا تاکہ اس کی رفتار کو کم کیاجائے اور مدار مریخ میں اسے داخل کیاجائے ۔ مدار میں خود بخود داخل ہونے میں اس خلائی گاڑی کی مدد کے لئے اسرو نے پہلے کمانڈس اپ لوڈ کردئیے ہیں ۔ اس مشن کی کامیابی سے ہندوستان، دنیا بھر میں وہ پہلا ملک بن جائے گا ، جس نے پہلی ہی کوشش میں مریخ تک رسائی حاصل کی ہے ۔ اب جب کہ ہندوستان کا یہ مریخ مشن (آربیٹر) اپنی منزل کے راستہ پر ہے ، امریکی ناسا کی ماون(Maven) خلائی گاڑی نے مریخ کے اطراف آج مدار ی گردش شروع کردی ۔
آئی اے این ایس کے بموجب ہندوستان کی مریخ خلائی گاڑی کا انجن9ماہ بعد کامیابی کے ساتھ بیدار ہوا ہے ۔ اس طرح ہندستان وہ پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے جو مریخ کے فضائی دائرہ اثر میں داخل ہوا ہے ۔ اس خلائی گاڑی کی مین لیکویڈ اپوجی موٹر( ایل اے ایم) کو آج دوپہر2:30بجے تقریباً4سکنڈ کے لئے تجرباتی طور پر فائر کیا گیا اور 12.5منٹ بعد اس ٹسٹ فائر کے کامیاب ہونے کی توثیق ہوئی ۔ اسرو کے سائنٹفک سکریٹری وی کوٹیشور راؤنے یہاں آئی اے این ایس کو یہ بات بتائی ۔ اس انجن کی ٹسٹ فائرنگ کے لئے تقریباً500گرام مائع فیول استعمال کیا گیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ ہندوستان کا مریخ آربیٹر آج صبح9بجے مریخ کے دائرہ کشش ثقل میں داخل ہوا۔ راؤ نے یہاں مریخ مشن کے کنٹرول سنٹر سے یہ بات بتائی ۔ ہندوستان کی اس خلائی گاڑی کو مریخ کے مدار میں داخل کرنے کا عمل اس وقت شروع ہوگا جب یہ گاڑی مریخ کی سطح سے423کلو میٹر دور اور زمین کی سطح سے (ریڈیائی فاصلہ)215ملین کلو میٹر دور رہے گی ۔475کلو میٹر وزنی اس مریخ خلائی گاڑی کے ذریعہ5سائنٹفک تجربات کئے جائیں گے اور سورج سے دور اس چوتھے سیارہ کی کھوج کی جائے گی ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ450کروڑ روپے کی اس شاندار مشن (ایم او ایم) کا آغاز5نومبر 2013کو ہوا تھا جب خلیج بنگال سے دوسری ہری کوٹہ کی اسپیس پورٹ سے ایک پولار راکٹ داغا گیا تھا ۔ مریخ کو سرخ سیارہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ کیونکہ اس سیارہ پر آئرن آکسائیڈکی کافی مقدار ہے ۔ اس طرح اس کو سرخ رنگت ملتی ہے ۔ زمین اور مریخ دونوں ہی ا پنے محوروں پر گھومنے کے لئے تقریباً مساوی وقت لیتے ہیں۔ تاہم مریخ ، ایک گردش کی تکمیل کے لئے قدرے زیادہ یعنی24گھنٹے 37منٹ کا وقت لیتا ہے ۔ سورج کے اطراف گردش کے لئے زمین365دن لیتی ہے جب کہ مریخ387دن لیتا ہے ۔

India's Mars mission set for attempt to enter orbit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں