پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے مجوزہ دورہ امریکہ کے دوران زائد از50پروگرامس میں حصہ لیں گے جن میں میزبان صدر بارک اوباما سے ملاقات کے علاوہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اولین خطاب بھی شامل ہے ۔ مودی اپنے اولین دورہ امریکہ میں جو زائد از100گھنٹوں پر مشتمل ہوگا ، نہایت مصروف رہیں گے ۔ اس دوران مختلف عالمی لیڈرس سے ملاقات کے علاوہ ہزارہا عوام سے خطاب کریں گے ۔ اور فرچیون 500کے سی ای اوز سے بھی بات چیت کریں گے ۔ جمعہ26ستمبر کو نیو یارک میں واقع جان ایف کنیڈی انٹر نیشنل ایرپورٹ پر اترنے کے بعد مودی کا مصروف ترین دورہ شروع ہوجائے گا ۔ وہ30ستمبر کی شام وطن لوٹیں گے ۔ مودی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اور انہیں ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے ۔ وہ امریکی بزنس گروپ اور نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ سے بھی بات چیت کریں گے ۔ وہ تقریباً20ہزار ہندوستانی نژاد امریکی عوام کے ایک پروگرام سے مخاطب کریں گے ۔ جب کہ امریکہ میں آباد ہندوستانیوں سے بھی ملاقات پروگرام میں شامل ہے ۔ علاوہ ازیں وہ امریکہ کے سیاسی لیڈرس بشمول سابق صدر بل کلنٹن ، سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن اور جنوبی کیرولینا کے ہندوستانی نژاد گورنر نکی ہالے سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مودی اپنے قیام کے دوران نیویارک اور واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے زائداز50قانون سازوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔
مقدی کی اوباما سے ملاقات کے تعلق سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی گئی ہیں۔ اوباما نے مودی کے اعزاز میں 29ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں عشائیہ کا پروگرام بنایا ہے ۔ جو شاذو نادر ہوتا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد ہندوستانی وزیرا عظم کے ساتھ شخصی تعلقات کو بھی مستحکم بنانا ہے ۔ مودی30ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں منعقد شدنی ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔ اور پھر واشنگٹن میں واقع مارٹن لوتھر کنگ میموریل اینڈ لنکن میموریل جائیں گے اور وہاں واقع ہندوستانی سفارتخانہ کے روبرو گاندھی کے مجسمہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی ہندوستانی وزیر اعظم اپنے دورہ امریکہ میں اتنی بڑی تعداد میں عوام و خانگی پروگرامس میں شرکت کرے گا ۔ ایر انڈیا ون طیارہ مودی کو لے کر26ستمبر کو ودپہر جان ایف کنیڈی ایرپورٹ پر لینڈ کرے گا ، جہاں ہندوستانی سفیر برائے ہند ایس جے شنکر اور ہندوستانی سفیر برائے اقوام متحدہ شوک مکرجی ان کا خیر مقدم کریں گے ۔ اپنی آمد کے دن ہی نیویارک کے میئر بل ڈی کلسیو، مودی سے ملاقات کے لئے پہنچیں گے ۔، مودی27ستمبر کو اپنے دورہ کا دوسرا دن نیویارک میں9/11واقعہ کے مقام کا معائنہ کرتے ہوئے شروع کریں گے ۔ اس کے بعد وہ توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس کے لئے روانہ ہوں گے ۔ جہاں جنرل اسمبلی کے69ویں سالانہ سیشن کو مخاطب کریں گے ۔ ان کی یہ تقریر ہندوستان میں ٹیلی ویژن پر راست نشر کی جائے گی ۔ بعد ازاں مودی مختلف عالمی قائدین سے باہمی ملاقات کریں گے ۔ اس دوران وہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بانکیمون سے بھی ملاقات کریں گے ۔
نیویارک سے رائٹر کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیرا عظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے سلسلہ میں یہاں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں کے اندر کافی جوش و خروش ہے ۔ اتوار کو مودی میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندی میں خطاب کریں گے ۔ اس دوران یہاں 18ہزار افراد کے موجود رہنے کا امکان ہے ۔ امریکی سر زمین پر کسی غیر ملکی لیڈر کی آمد پر جمع ہونے والی بھیڑ کا شاید یہ اب تک کا سب سے بڑا ہجوم ہوگا ۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں نہ آسکنے والے لوگوں کے لئے نیویارک ٹائمس اسکوائر میں بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے پردے بھی لگائے جائیں گے ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہاں سے مودی کی تقریر سن سکیں گے ۔ ہندوستانی برادری کے لوگوں کو امید ہے کہ مودی کا یہ دورہ نہ صرف یہاں بلکہ دنیا بھر میں ہندوستان کی اہمیت کی نشاندہی کرے گا۔ بوسٹن کے میسا چیوٹس جنرل اسپتال میں آرتھو اسکوپک سرجری کے سربراہ ڈاکٹر دنیش پٹیل نے بتایا کہ ہندوستانی شہری اور دنیا بھر میں رہائش پذیر غیر مقیم ہندوستانیوں کو امید ہے کہ مودی انتظامیہ نوکر شاہی پر لگا م لگا کر عوام پر توجہ دے گا ۔ ڈاکٹر پٹیل گجراتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس نئے لیڈر کودیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ دوسرا یہ کہ نریندر مودی امریکہ یہ بتانے آرہے ہیں کہ ہندوستان کیا ہے ۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندوستانی برادری کے باوقار نینا واولوری اور ٹی وی جرنلسٹ ہری سری نواس کے تعاون سے اس پروگرام کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔
Modi seeks to crown global sales pitch with U.S. tour
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں