مریخ مہم تاریخ رقم کرنے کے قریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

مریخ مہم تاریخ رقم کرنے کے قریب

صدیوں سے انسان کے لئے پر اسرار اور دلچسپی کا مرکز رہنے والے مریخ سیارہ پر ترنگا لہرانے جارہا ہے۔ مریخ کے سرخ سیارہ کے مدارمیں داخل ہوتے ہی ہندوستان اس طرح کی مہم کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے والا ایشیاء کا پہلا اور دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا ۔ اب تک امریکہ ، روس اور یورپی یونین ہی مریخ پر کامیابی سے مشن بھیجنے میں کامیاب رہے ہیں۔ مریخ پر اس سے پہلے کل22آربٹرمشین بھیجے گئے جن میں سے صرف نو ہی کامیاب رہے ہیں۔ مریخ مہم24ستمبر کو مریخ کی مدار میں داخل ہوگا اور اس کے ساتھ ہندوستان بھی اس مخصوص فہرست میں شامل ہوجائے گا ۔ اس خلائی گاڑی کو گزشتہ سال پانچ نومبر کو پی ایس ایل وی سی ۔25کے ذریعہ پر داغا گیا تھا اور یہ اب تک اپنے مشن کی90فیصد سے زیادہ فاصلے تک کی دوری پار کرچکی ہے ۔ ویسے زمین کے پڑوسی سیارے مریخ پر آربٹر بھیجنے کے آغاز سوویت یونین نے سرد جنگ کے دوران کیا تھا ۔ اس نے27مارچ1969کو مارس2ایم نام سے ایک مشن مریخ کے لئے بھیجنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہا تھا۔ ایک ماہ بعد ہی سوویت یونین کے ایک اور مشن کا بھی یہی حشر ہوا ۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مئی1971میں مرینر8نام سے مریخ پر اپنی مہم کی شروعات کی لیکن اس کا مشن بھی پروجیکشن میں ناکام رہا ۔ اسی ماہ سوویت یونین کا اسماس مشن بھیجنے میں ناکام رہا۔ لال سیارے کی مدار میں پہلی بار گاڑی نصب کرنے کی کامیابی امریکہ کے نام ہے۔ اس نے30مئی1971کو مرینر 9نام سے مشن لانچ کیا جو30نومبر1971کو مریخ کی مدار میں داخل ہونے میں کامیاب رہا۔ سوویت یونین نے اسی سال مارس2اور مارس3نام سے مریخ پر دو مشن بھیجے جو کامیاب رہے ۔ سال1973میں سوویت یونین نے مارس چار اور ماس پانچ نام سے دو مشن مریخ پر بھیجے جو ناکام رہے ۔ مارس چار مریخ کی مدار میں داخل نہیں ہوسکا جب کہ مارس پانچ جزوی طورپر کامیاب رہا۔ یہ گاڑی مریخ کی مدار میں پہنچا اور اس نے کچھ اعداد و شمار بھی بھیجے لیکن یہ نودن بعد ناکام ہوگیا۔
امریکہ نے پھر1975میں واء نگ 1اور واء نگ2نام سے دو مشن مریخ پر بھیجے جو کامیاب رہے لیکن سوویت یونین کے1988میں بھیجے گئے فوبوس1اور فوبوس2مشن میں ناکام رہے ۔ فوبوس1سے راستے میں رابطہ ٹوٹ گیا تھا جب کہ فوبوس2جزوی طور پر کامیاب رہا ۔ اس خلائی گاڑی نے مریخ کی مدارمیں داخل ہوکر کچھ اعداد و شمار بھی بھیجے لیکن لینڈراتارنیسے عین پہلے سے اس سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ ناسا نے ستمبر1992میں مارس آبزرور مریخ کی طرف بھیجا لیکن سرخ سریارے کے مدار میں پہنچنے سے پہلے ہی اس سے رابطہ ٹوٹ گیا لیکن نومبر1996میں بھیجا گیا ناسا کا مارس گلوبل سرویئر مشن کامیاب رہا۔

India's Maiden Mars Mission a history

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں