1/ستمبر کونا کری آئی اے این ایس
گنی میں کم از کم690ایبولا وائرس مرض کے کیس کی توثیق ہوئی ہے ۔ جن میں سے460افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت نے آج یہاں یہ بات بتائی ۔ یہ ڈیٹا وزارت صحت نے جاری کئے ہیں۔ جملہ143مریضوں کا علاج کیا گیا اور ڈسچارج کردیا گیا۔ جب کہ86مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے ۔ وہ ہیلت سینٹر س میں زیر علاج ہیں ۔ خبر رساں ادارہ ژنہوا نے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ ایبولا کے پھوٹ پڑنے کے بعد45ہیلت ورکرس متاثر ہوگئے اور ان میں سے26ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ9دوسرے تا حال زیر علاج ہیں ۔ وزارت صحت میں امراض کی روک تھام سے متعلق یونٹ کو سکوبا کیٹا نے کہا کہ آٹھ علاقے متاثر ہوگئے ہیں اور گزشتہ ہفتہ کے دوران کوئی نئے کیس کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈکار، سینگال میں ایبولا کا پہلا کیس معلوم ہوا اور اس کی توثیق کی گئی اور متاثرہ شخص سوشیالوجی کا طالب علم ہے اور اس کا تعلق کونار کی یونیورسٹی سے ہے ۔ یہ شخص سر الیونین سرحد پر متاثر ہوا ۔ تا حال طالب علم کے خاندان کے چار ارکان اس مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں اور75افراد متاثر ہونے کا شبہ ہے ۔Ebola in Guinea: Total death toll touches 460
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں