مصر - 18 شدت پسند ہلاک 10 گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

مصر - 18 شدت پسند ہلاک 10 گرفتار

قاہرہ
یو این آئی
مصر کے شمالی سینا صوبہ میں دہشت گردوں کے خلاف حفاظتی دستوں کی کارروائی میں کم سے کم 18دہشت گرد مارے گئے جب کہ10کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حفاظتی دستوں نے جنوبی شیخ جوید کے 3شہروں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کل چھاپے مارے ۔ حفاظتی دستوں کی کارروائی میں18دہشت گرد مارے گئے جن میں اکثر القاعدہ کی حامی انصر الماؤدیس گروپ کے دہشت گرد تھے ۔ حفاظتی دستوں نے چھاپہ ماری کے دوران10دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا۔ ان کے پاس سے مشین گن، دھماکہ خیز مواد اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں ۔حفاظتی دستوں نے ان دہشت گردوں کے 7ٹھکانوں اور4موٹر سائیکلوں کو تباہ کردیا ۔ قابل ذکر ہے کہ سینا صوبہ میں حفاظتی دستوں نے ستمبر کے آغاز سے دہشت گردوں کے خلاف زبردست مہم شروع کررکھی ہے نیز اب تک تقریباً100دہشت گرد مارے جاچکے ہیں اور بہت سے گرفتا ر کرلئے گئے ہیں۔

Egypt army kills 18 Sinai extremists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں