دہلی حکومت سازی کے لئے بی جے پی کی مزید کوشش - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-22

دہلی حکومت سازی کے لئے بی جے پی کی مزید کوشش - کجریوال

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے آج اس بات کا دعویٰ کیا کہ بی جے پی دہلی میں حکومت کرنے سے پہلے حکومت بنانے کی ایک سے زائد کوششیں کرسکتی ہے ۔ آپ کے ایم ایل ایلز تک زعفرانی پارٹی کے بہت سے لوگ پہونچے لیکن انہیں اس بات سے آگاہ کردیا گیا کہ آپ کا کوئی آدمی پارٹی بدلنے کا خواہاں نہیں ہے ۔ ہماری معلومات کی حد تک بی جے پی پیٹرو پگشا( یعنی برا وقت) ختم ہونے کے بعد25ستمبر کو حکومت بنانے کی کوشش کرنے والی ہے ۔ مہاراشٹرا ، ہریانہ انتخابات کے بعد بھی یعنی15-20اکتوبر کو حکومت بنانے کی کوشش کرنے والی ہے ۔ مہاراشٹرا اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات15اکتوبر کو منعقد ہونے والے ہیں ۔ کجریوال کا الزام یہ بھی ہے کہ عاپ کے ایک ایم ایل اے کو خریدنے کے لئے4سے5کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی ہے ۔ اروند کجریوال نے ہریانہ کے سرحدی علاقے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے متعدد ایم ایل اے غریب ہیں ۔ ان کو بی جے پی کے لوگوں نے پارٹی بدلنے کی شرط پر 4سے5کروڑ روپئے تک کی پیشکش کی ہے ۔ لیکن پھر بھی وہ اس کے جھانسے میں نہیں آئے ۔ دہلی کی دیہاتوں میں پھیلے لوگوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے عام مہم چلا رہی ہے ۔ دہلی کے مسائل کو جس طرح عاپ حل کرسکتی ہے اس طرح کوئی اور پارٹی حل نہیں کرسکتی ۔ حتی کہ کانگریس اور بی جے پی بھی نہیں ۔ مضافاتی علاقے بہتر بنیادی ڈھانچوں، کالجس اور نقل و حمل کی خدمات کے محتاج ہیں۔ کجریوال نے اس بات کا الزام لگایا کہ بی جے پی اندرونی طور پر سرکار بنانے کے لئے کانگریس سے ساز باز کررہی ہے ،۔ بی جے پی اور کانگریس کے6ایم ایل ایز کو20کروڑ روپے تک کی آفر دی ہے ۔ لیکن ہم نے ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ اسی بیچ کجریوال نے دہلی میں محض 49دن تک کے عرصے تک حکومت کرنے پر تاسف کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ میں نے تو اس سے ایک سبق لیا ہے۔ اگر دوبارہ انہیں حکومت کرنے کا موقع ملا تو پانچ سال کی لمبی مدت تک بھرپور انداز میں حکومت کریں گے ۔
اروند کجریوال نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں کسی نے ویسی حکومت نہیں کی جیسی ہم نے40دن کے مختصر عرصے میں کی ۔ ہم نے پانی اور بجلی کابل کم کردیا اور بدعنوانی کو بہت حد تک کم کیا۔ اگر ہم دوبارہ حکومت میں آتے ہیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں صرف5سال نہیں بلکہ پورے10حکومت کروں گا۔‘‘ ادھر کانگریس نے اتوار کے روز بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ دہلی میں انتخابات کروانے سے گریز کررہی ہے ۔ نیزکانگریس نے یہ بھی کہا کہ مودی کی شہرت کا گراف نیچے کی طرف جارہا ہے اور زعفرانی پارٹی کو اس بات کا ڈر بھی ہے ۔ کہ مودی کا جادو مزید کام کرنے والا نہیں ہے ۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروند سنگھ میں ایک ملاقات میں بتایا کہ نریندر مودی کا جادو بھاپ بن کر اڑ چکا ہے ۔ بی جے پی میں اس بات کا خوف جڑ پکڑ گیا ہے اسی لئے نئی دہلی میں انتخابات سے یہ لوگ بھاگ رہے ہیں ۔ بی جے پی غیر قانونی و غیر جمہوری طریقے سے حکومت تشکیل دینا چاہتی ہے ۔ جس کا ہم پوری قوت سے دفاع کریں گے ۔ سنگھ نے مزید بتایا کہ کانگریس انتخابات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور ہم دہلی شہر میں جگہ جگہ عوامی بیداری کے پروگرام منعقد کریں گے جن میں بی جے پی کے مذموم مقاصد کو سامنے لائیں گے ۔ کانگریس لیڈر ہارون یوسف نے مودی کے امریکہ کو دئیے گئے ایک انٹر ویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مودی نے مسلمانوں کو محب وطن کہاحالانکہ ان کے ساتھی مسلم کیونیٹی کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ۔ کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے بی جے پی غریب مخالف پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی ای رکشہ کے ڈرائیوروں کو اطمینان بخش پالیسی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے اروند کجریوال پر حملہ کیا کہ وہ بار بار اپنا موقف تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں