نریندر مودی کا ٹوکیو دورہ - کئی بڑے معاہدوں کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-01

نریندر مودی کا ٹوکیو دورہ - کئی بڑے معاہدوں کی امید

ٹوکیو
یو این آئی
جاپان کے ساتھ کیوٹو میں ثقافتی اور روحانی رشتوں کو مضبوط کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی آج شام راجدھانی کیوٹو پہنچ گئے جہاں وہ دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک ، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کریں گے ۔ جاپان کی ثقافتی دارالحکومت یوٹو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مودی شام کو اوسا کے نسائی ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوئے اور پھر وہاں سے اہنوں نے ٹوکیو کے لئے اڑان بھری ۔ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے7بجے ان کا طیارہ ٹوکیو کے ہنیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اترا۔ قبل ازیں مودی کے5دن کے دورے پر ہفتہ کو یوٹو پہنچے تھے جہاں کاشی کو یوٹو کی طرز پر اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط ہوئے۔ جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے مودی کے استقبال کے لئے خاص طور پر یوٹو پہنچے تھے ۔ انہوں نے آج صبح یوٹو کے توجی مندر اور ن اوجی مندروں کے درشن کئے اور یوٹپو یونیورسٹی میں اسٹیم سیل تحقیقی مرکز کا دورہ کیا ۔ مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے کے درمیان جس طرح کی گرمجوشی اور تال میل نظر آرہا ہے اس سے ہند جاپان تعلقات میں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر اتفاق ہونے کی بھی امید پیدا ہوئی ہے ۔ ٹوکیو میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور وزراء خارجہ کی ایک رسمی اسٹریٹجک نظام کے تعلق سے معاہدہ ہونے کی امید ہے ۔ جاپان نے اب تک صرف چار ممالک کے ساتھ ایسا سمجھوتہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی ہندوستان کو یو ایس 3ایمفیبیس جہاز فروخت اور غیر فوجی جوہری تعاون معاہدے پر بھی کوئی فیصلہ کن فیصلہ ہونے کی امید ہے ۔

PM Narendra Modi embarks on Japan visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں