آندھرا پردیش میں ڈیجیٹل انقلاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

آندھرا پردیش میں ڈیجیٹل انقلاب

وشاکھاپٹنم/حیدرآباد
یو این آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ ریاست میں ڈیجیٹل انقلا ب کے ایک اور دور کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ سی ای او کے اجلاس اورسن رائز اسٹارٹ اپ ٹکنالوجی ریسرچ انکیوبیشن پارک( ٹی آر آئی پی) انکیوبیشن ٹاور کا پورٹ سٹی میں افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش ضروری مدد و سہولتیں فراہم کرے گا ۔ سافٹ ویر اور ہارڈ ویر دونوں سنٹرس کے لئے موافق سرمایہ کار پلیٹ فارم فراہم کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو نے آندھرا پردیش میں ڈیجیٹل انقلاب کی سمت پیش رفت کی ہے اور کہا ہے کہ ریاست میں نظم و نسق ، ویلیفیر اسکیموں اور شہریوں کی خدمات کے لئے اس کے ذریعہ ایک اور اسٹیج تیار ہے ۔ ضلع وشاکھا پٹنم میں عالمی آئی ٹی کمپنیوں کے منتخبہ 300سی ای اوز کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا اے پی تمام ضروری سہولتیں فراہم کرے گا اور سافٹ ویر و ہارڈ ویر دونوں سنٹرس کے لئے موافق سرمایہ کاری پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا آپ مہارت اور وسائل رکھتے ہیں اور ہم پلیٹ فارم اور رضامندی رکھتے ہیں ۔ آئیے ہم سماجی بھلائی کے لئے باہمی کوششیں کریں۔ نائیڈو چاہتے ہیں کہ آئی ٹی کمپنیاں نہ صرف ساحلی آندھرا کے کسی ٹاؤن میں شاپ قائم کریں بلکہ ریاست میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مہارت کو بھی فروغ دیں تاکہ وہ ایک اچھی ملازمت کے اہل ہوسکیں ۔ ریاستی حکومت مدھر اواڑہ میں ٹکنالوجیکل ریسرچ اینڈ انکویشن سنٹر(ٹی آر آئی پی) کے چندربابو نائیدو کے افتتاح کے موقع پر آئی ٹی کی بڑی کمپنیوں گوگل ، ٹیک مہندرا ، وپرو، سمیر اور موب می کے ساتھ یادداشت ہائے مفاہمت پر دستخط کرے گی ۔ اس موقع پر وشاکھا پٹنم کے کلکٹر نے کہا سی ایم کا300سے زیادہ آئی ٹی ماہرین سے تبادلہ خیال سائبر اقدامات اور موافق سرمایہ کاری آئی ٹی پالیسی کے اعلان کو اجاگر کرتا ہے ۔

The digital revolution in Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں