سونیا اور راہول گاندھی کا دورہ کشمیر - متاثرین سیلاب سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

سونیا اور راہول گاندھی کا دورہ کشمیر - متاثرین سیلاب سے ملاقات

اننت ناگ
پی ٹی آئی
صدر کانگریس سونیا گاندھی اپنے فرزند و نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے ہمراہ آج وادی کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے یہاں پہنچیں ۔ اس موقع پر اننت ناگ میں ایک35سالہ خاتون شہنازہ نے متاثرین کے ایک کیمپ میں صدر کانگریس یہ بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں کہ سیلاب میں اس کے تمام اشیاء تلف ہوگئے ۔ ان کے ہمراہ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد بھی تھے۔ سونیا گاندھی نے اننت ناگ سے12کلو میٹر دور دہرورناگا ؤں میں قائم ایک کیمپ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے بات چیت کی ۔ شہنازا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی جب وہ کیمپ میں واقع اپنے خیمہ میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کو آتے دیکھا۔ اس نے اپنی بپتا سناتے ہوئے کہا کہ اس سیلاب میں اس کے خاندان کا ہر کچھ تباہ ہوگیا ، شنہازا کے شوہر مشتاق احمد رائنا نے کہا کہ اس کے ایک منزلہ مکان میں سیلاب کا پانی بھر گیا جس کے باعث اس کے مکان کی ہر چیز تباہ ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے کہا ہے کہ ان کے نئے مکان کے لئے امداد دی جائے کیونکہ اب موسم سرما شروع ہورہا ہے ، موسم نہایت سرد ہوجائے گا اور ہم ان خیموں میں نہیں رہ سکتے ۔
اس موقع پر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے مصائب کو کم کرنے کے لئے مکمل مدد کرے گی ۔ راہول نے علاقہ میں متاثرین سیلاب کے ایک اجتماع سے کہا کہ ہم آپ کے مسائل کو حکومت سے رجوع کریں گے اور جتنا ہوسکے آپ کی مدد کریں گے۔ مصائب کی اس گھڑی میں پارٹی آپ کے ساتھ ہے ، ہم وادی میں سیلاب کی ابتداء سے ہی متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ ہمارے آرگنائزیشن بشمول کانگریس پارٹی کے یوتھ ونگ خواتین ونگ ، این ایس یو آئی اور آر جی کے بشمول ہمارے قائدین سیلاب کے آغاز سے ہی عوام کی مدد کے لئے کام کررہے ہیں ۔ راہول نے کہا کہ یہ ان متاثرین کی تکلیف کا وقت ہے اور ہم یہاں بذات خود سیلاب کی باعث ہوئی تباہیوں اور متاثرین کے مصائب کا جائزہ لینے آئے ہیں ۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی ریاست کے دو روزہ دورہ پر یہاں آئے ہیں۔ ان کے ہمراہ کانگریس کے سینئر قائدین کے ہمراہ ایک گاؤں میں قائم باز آباد کاری کیمپ کا دورہ کیا اور ریلیف اشیا تقسیم کیں ۔ اس خیمہ میں ایسے18خاندان کو رکھا گیا ہے جن کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں کو راجیو گاندھی فاؤنڈیشن( آر جی ایف) کی جانب سے ریلیف اشیاء جس میں راشن کٹس ، کپڑے جس میں کشمیر کے روایتی چوغہ بھی شامل تھے تقسیم کئے ۔ سونیا اور راہول منگل کو جموں کا دورہ کریں گے ۔

Sonia, Rahul meet J&K flood victims, promise help

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں